حضرت خدیجہ کی نماز جنازہ نہیں پڑھائی گئی …لیکن کیوں

In اسلام
January 24, 2021

حضرت خدیجہ کی نماز جنازہ نہیں پڑھائی گئی تھی…. لیکن کیوں؟
حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی زوجہ تھیں۔ آپ کا حضرت خدیجہ سے محبت کا یہ عالم تھا کہ ان کی زندگی کے دوران آپ نے دوسرا کوئی نکاح نہیں کیا تھا ۔آپ حضرت خدیجہ کے بارے میں فرماتے ہیں !”کہ ان سے بہتر مجھے کوئی بیوی نہیں ملی۔” کہ انہوں نے ایمان لا کر اس وقت میرا ساتھ دیا جب کفار نے مجھ پر ظلم و ستم کی حد کر دی تھی۔ انہوں نے اس وقت میری مالی مدد کی جب دوسرے لوگوں نے مجھے اس سے محروم کر رکھا تھا

اس کے علاوہ ان کے بدن سے مجھے اللہ تعالی نے اولاد کی نعمت سے سرفراز کیا۔ جب کہ میری کسی دوسری بیوی سے میری کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ بعد میں مدنی حیات مبارکہ میں ایک اور صاحبزادے سیدنا ابراہیم پیدا ہوئے تھے جو کہ ماریہ رضی اللہ تعالی عنہا سے تھے۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بے پناہ محبت تھی. 10 رمضان المبارک ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کا یوم وفات ہے۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہ کی نماز جنازہ نہیں پڑھائی گئی تھی کیونکہ اس وقت نماز جنازہ سمیت پانچ وقت کی نماز بھی فرض نہیں ہوئی تھی۔ بالکل اسی طرح رمضان کا مہینہ ہونے کے باوجود کوئی فرد روزے سے بھی نہ تھا کیونکہ اس وقت روزے بھی فرض نہیں ہوئے تھے۔

اسی سال حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب چچا جناب ابو طالب کی بھی رحلت ہوئی تھی۔ ان دوصدموں نے آپ کو بہت غمگین کردیا ۔اسی لیے اس سال کو عام الحزن یعنی غم کا سال کہا جاتا ہے۔ حضرت خدیجہ کی وفات مدینہ کی ہجرت اور نماز فرض ہونے سے پہلے اسی سال ہوئی تھی جب حضرت ابو طالب کی وفات ہوئی۔

/ Published posts: 3257

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram