روزی میں برکت کیوں نہیں ہوتی، کیا وجہ ہے کہ ہماری روزی میں برکت جیسا نام ہی ختم ہوگیا ہے آئیے میں بتاتا ہوں وہ اس لیے کہ ان وجہ سے ہماری روزی میں برکت نہیں رہی؛ ہم لوگ ہاتھ دھوئے بغیر کھانا شروع کردیتے ہیں۔ ہمارے سر ننگے ہوتے ہیں اور ہم کھانا شروع کردیتے ہیں۔ رات کو لائٹس آن کیئے بغیر اندھیرے میں کھانا شروع کردیتے ہیں۔ گھر کے باہر سیڑھیوں پر بیٹھ کر کھانا کھانا۔
احتلام وغیرہ ہونے کے بعد غسل کیئے بغیر کھانا شروع کرنا۔ اور برتنوں کو ہاتھ بھی لگا تے ہیں ہم لوگ دسترخوان لگائے بغیر کھانا شروع کردیتے ہیں اور بسم اللہ بھی نہیں پڑتے۔ کھانا ہمارے سامنے آجاتا ہے اور ہم موبائل وغیرہ میں مصروف ہوتے ہیں اور کھانا کھانے میں دیر کردیتے ہیں۔ بعض اوقات ہم لوگ چار پائی پر سر رکھنے کی جگہ بیٹھ جاتے ہیں اور کھانا پاؤں کرنے کی طرف رکھ دیتے ہیں۔ ٹوٹے ہوئے برتنوں میں کھانا کھانا۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جو روٹی کو دانتوں سے کتر کتر کر کھاتے ہیں۔ کھانا کھانے کے بعد برتن صاف نہیں کرتے آٹھ کر چلے جاتے ہیں اسکی وجہ سے بھی ہماری روزی میں برکت نہیں ہوتی۔ کچھ لوگ کھانا کھانے کے بعد اسی برتن میں ہاتھ دھوتے ہیں۔ بہت زیادہ سونے سے بھی روزی میں برکت نہیں رہتی۔
آدھی رات کو اٹھ کر جھاڑو دینا تاکہ صبح سب کام جلدی ختم ہوجائے۔ رومال سے گھر میں جھاڑو دینا۔ کھانا کھاتے وقت جو دانے نیچے گرتے ہیں وہ نہ اٹھانا۔ اس لیے ہماری روزی میں برکت نہیں رہتی نافرمان اولاد اپنے ماں باپ کو انکے نام سے بلاتی ہے۔ کچھ لوگ اپنے والدین کے لئے دعائے خیر نہیں کرتے۔ بعض اوقات کنگھی ٹوٹی ہوتی ہے اور ہم استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ نماز میں سستی کرنے کی وجہ سے روزی میں برکت نہیں ہوتی۔ فجر کی نماز کے بعد ہم مسجد سے جلدی نکل جاتے ہیں۔ ادھر ہی بیٹھ کر اللہ کا ذ کر کرنا چاہئے ہمارے گھروں میں بہت بڑے بڑے مکڑیوں کے جالے بنے ہوئے ہوتے ہیں۔ ان باتوں کو مدنظر رکھیں کیوں کہ ان غلطیوں کی وجہ سے ہماری روزی میں برکت نہیں رہتی
Thursday 10th October 2024 7:38 pm