مقام حضرت ہود علیہ السلام، یمن
حضرموت، یمن میں واقع یہ مقام/مزار حضرت ہود علیہ السلام کی تدفین کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے۔ آپ کو قوم عاد کی طرف نبی بنا کر بھیجا گیا تھا جو زبردست طاقت اور جسامت کے لیے مشہور تھے۔ تاہم، اکثریت نے حضرت ہود علیہ السلام، کی دعوت کو مسترد کر دیا اور ایک طاقتور آندھی سے تباہ ہو گئے۔
نمبر1: قرآن پاک کی گیارہویں سورت کا نام حضرت ہود علیہ السلام کے نام پر رکھا گیا ہے۔
نمبر2: ان کی تدفین کی جگہ بھی شام میں ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ باقی اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔
حوالہ: انبیاء کے قصے – ابن کثیر