السلام وعلیکم قارئین سردیوں کا سیزن آچکا ہے دیہات اور پہاڑی علاقوں میں خنکی بڑھ چکی ہے،سردیوں کے یہ تین چار ماہ جان بنانے کا موسم کہلاتا ہے،جو کھائیں ہضم ہوتا ہے،کمزور سے کمزور معدہ والے کی بھی بھوک چمک اٹھتی ہے ۔میرے پاس جسم کو طاقتور اور خوبصورت بنانے کے 15نسخہ جات ہیں جو میں قارئین کی نذر کرتا ہوں۔
نمبر1۔دودھ میں بادام،پستہ،الایچی،زعفران اور شکر ڈال کر خوب جوش دیں،اس کے پینے سے جسم میں خوب طاقت آتی ہے۔
نمبر2۔انجیر کو دودھ میں جوش دے کر کھانے سے اور اس دودھ کو پینے قوت آتی ہے اور خون بڑھتا ہے۔
نمبر3۔بھینس کے گرم دودھ میں دو چمچ شہد کو اچھی طرح سے ملا کر پی لیا کریں۔عام جسمانی قوت اور طاقت اور طاقت بڑھانے کے لیئے مفید ہے۔
نمبر4۔پانی میں بھگو کر چھیلے ہوئے بادام دس عدد لے کر خوب پیس لیں اور جوش کھاتے ہوئے آدھ سیر دودھ میں ملا دیں۔جب دو تین جوش آجائیں تو دودھ آگ سے اتار کر ٹھنڈا کریں جب پینے کے قابل ہو جائے تو مصری یا شہد حسب ذائقہ ملا دیں۔نہایت طاقتور نسخہ ہے۔
نمبر5۔اگر صبح کے وقت سات عدد مغز بادام کھا کر اوپر سے گاجروں کا جوس دس تولہ گائے کا دودھ آدھا کلو ملا کر نوش کریں،اس سے دماغ کو تقویت ملتی ہے۔جسم خوبصورت اور طاقتور ہو جاتا ہے۔
نمبر6۔روزانہ صبح اور رات کو سوتے وقت شکر اور سنامکی برابر ملا کر اس کا چورن پھانکنے سےقوت آتی ہے۔
نمبر7۔چنے کے آٹے کا حلوہ بنا کر روزانہ کھانے سے اعصابی اور دماغی ضعف سے نجات ملتی ہے۔
نمبر8۔رات کو اکیس دانے کشمش اور ایک چمچ شہد کا دودھ میں بھگو کر رکھیں صبح کو کشمش دودھ سے نکال کر نہار منہ کھا لیں،اوپر سے یہی دودھ نیم گرم کر کے پی لیں،دماغی قوت کے لئے فائیدہ مند ہے،جسم کو خوبصورت بناتا ہے۔۔
نمبر9۔گاجر کا جوس روزانہ نہار منہ پینے سے جسم میں طاقت آتی ہے۔یرقان کے مریض کے لئے فائیدہ مند ہے۔اگر گاجر کے جوس میں ایک چمچ شہد مکس کر دیا جائے تو دو گنا فائیدہ ہوتا ہے۔
Also Read:
https://newzflex.com/39476
نمبر10۔ایک کپ دودھ میں ایک چمچ شکر اور چٹکی بھر دار چینی ڈال کر پینے سے کمزوری فوری دور ہو جاتی ہے11۔ناشتے میں دودھ کے ساتھ دو یا تین پکے ہوئے کیلے کھانے سے دبلا پن دور ہو جاتا ہے
نمب11۔میٹھے مالٹے کا رس پینے سے جسمانی قوت بحال ہو جاتی ہے۔
نمب12۔روزانہ صبح کے ناشتے میں ایک پختہ سیب کھانے سے جسمانی قوت بحال رہتی ہے۔
نمبر13۔ایک خشک انجیر،پانچ بادام۔شکر دودھ میں جوش دے کر پینے سے خون صاف ہوتا ہے۔جسم میں توانائی آتی ہے۔
نمبر14۔مغز اخروٹ،بادام،منقی اور انجیر کو آپس میں ملا کر کھانا مقوی اعضائے رئیسہ اور دماغ کے لئے طاقتور چیز ہے۔