Skip to content

ذیابطیس(شوگر)

شوگر اب ایک پوری دنیا کے لیے مسئلہ بن چکا ہے۔جسکاصحیح علاج دریافت کرنے کیلئے ڈاکٹرز ہر وقت نئی ریسرچ میں لگے ہوئے ہیں۔ اب اسے صرف ادویات استعمال کرنے سے روکا جا سکتا ہے لیکن ابتک اسکا مکمل علاج نہیں ملا۔ لیکن اسے اپنی غذا سے بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔

شوگر کیا ہے؟ 
شوگر ایک میٹابولک ڈِس آرڈر ہے ۔ یہ ایک لبلبہ کی بیماری ہے جس میں لبلبہ انسولین پیدا کرنا بند یا کم بناتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارے جسم کے اندر شوگر کی مقدار بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔ شوگر کی تین ٹائپس ہوتی ہیں۔

ٹائپ ون: اس ٹائپ میں شوگر کبھی کم ہو جاتی ہے تو کبھی نارمل ریڈنگ سے تھوڑی بڑھ جاتی ہے۔

ٹائپ ٹو: اس ٹائپ میں شوگر ٹیسٹ کی ریڈنگ دوسو سے زیادہ ہو جاتی ہے ۔ ایسے مریضوں کو ریگولر ادویات کا استعمال کریا جاتا ہے۔

ٹائپ تھری : اس ٹائپ میں شوگر کی ریڈنگ بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے اسے کنٹرول کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔ اس لیئے بہت سے ڈاکٹر اس ٹائپ میں انسولین استعمال کرواتے ہیں۔ہمارے ہاں اکثر مریض کو پتا ہی جب چلتا ہے جب وہ ٹائپ تھری کی کیٹاگری میں پہنچ جاتا ہے۔

علامت
شوگر کے مریضوں کو پیشاب بہت زیادہ مقدار میں آتا ہے یہ علامات اکثر رات میں زیادہ ہوتی ہے۔
شوگر کے مریض کے اگر زخم ہو جائیں تو وہ جلدی نہیں ٹھیک ہوتے۔
ہاتھ،پاؤں میں جلن ہوتی ہیں۔

تشخیص
اسکی تشخیص کے لیے شوگر ٹیسٹ یا HBA1C کا ٹیسٹ کروایا جاتا ہے ۔ شوگر کو رینڈم یا فاسٹنگ میں زیادہ کروایا جاتا ہے ان ٹیسٹ کی نارمل ریڈنگ لیب میں استعمال ہونے والے کیمیکلز یا میٹر کے مطابق ہوتی ہیں لیکن زیادہ تر فاسٹنگ (ناشتے سے پہلے) 80سے120 تک نارمل ریڈنگ ہوتی ہے۔رینڈم ( ناشتے کے بعد) 100سے160 تک نارمل ریڈنگ ہوتی ہے۔

علاج 
اسکے علاج میں بہت سی ادویات استعمال کی جاتی ہیں۔ انسولین استعمال کی جاتی ہیں۔ اوریہ ادویات لبلبہ کو انسولین پیدا کرنے میں اور اسکی کام کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ لیکن اسکا علاج غذا سے بھی کیا جاسکتا ہے اور اپنی روزمرہ کی زندگی تبدیل کر کے بھی اسکا علاج ممکن ہے۔ درج ذیل غذا اور طریقے سے ہم اسکو کنٹرول اور ادویات سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

پرہیز
شوگر والے مریض میٹھے میں صرف مناسب مقدار میں۔ چینی،کولڈڈرنکس،فاسٹ فوڈ، پراسس کی ہوئی چیزیں، ڈیری کی بنی ہوئی اشیاء۔اسکی جگہ قدرتی مٹھاس والی چیزیں جیسے سٹویاپلانٹ، کھجور وغیرہ استعمال کریں۔

غذا سے علاج
نمبر1: نہار منہ دوچمچ چائے والے روغن زیتون (کھانےمیں استعمال ہونے والا) لیں ۔

نمبر2: ناشتے میں فروٹ چاٹ جس میں ایک مٹھی کالے چنے ابلے ہوئے ایک دن دوسرے دن لال لوبیا بڑے والے ابلے ہوئے اور باقی تمام پھل جن میں خاص طور پر سرخ سیب،انگور،مالٹا،لیموں، آڑو ، ٹماٹر ، چیری، انار،ناشپاتی،انناس، کلونجی اور دارچینی کا سفوف اوپر ڈال کر لے سکتے ہیں یا چاٹ مصالحہ۔

نمبر3: دوپہر کا کھانا ایک پلیٹ جو کا دلیہ یا ایک چپاتی جس میں ایک حصہ گندم دو حصے بیسن ایک حصہ باجرے کا آٹا۔ برائلر کے علاوہ کوی سا بھی گوشت استعمال کر سکتے ہیں دیسی مرغی،دیسی انڈے،مچھلی کا گوشت،چھوٹابڑاگوشت۔ آئل میں صرف سرسو اور زیتون کا مکھن یا دیسی گھی استعمال کریں۔ نمک کا کم سے کم استعمال کریں۔ چینی کی جگہ گڑ استعمال کریں۔ ہوسکے تو مٹی کے برتن استعمال کریں۔

نمبر4: شام میں ایک پلیٹ سلاد جس میں پیاز،ٹماٹر،کھیرا، سلاد کے پتے،گاجر ،مولی،اور خاص طور پر ایک سیب شامل کریں۔

نمبر5: رات کو ایک گلاس دودھ میں آدھی چائے والی چمچ ہلدی،دارچینی،سونف ابال کر استعمال کریں۔

نمبر6: سبزیوں اور پھلوں کو 20منٹ میٹھے سوڈے یعنی سوڈابائیکاربونیٹ والے پانی میں رکھیں پھر دھوکر استعمال کریں سپرے اور گندے پانی کے اثرات ختم ہو جائیں۔

نوٹ: چالیس دن تک چائے استعمال نہیں کرنی اسکی جگہ کلونجی ،میتھی دانہ ، گرین ٹی کا قہوہ پئیں۔اپنی داوئی جاری رکھیں جیسے جیسے شوگر کنٹرول ہوتی جائےدوا کی مقدار کو کم کرتے رہیں۔ اس میں 3 ہفتے سے مہینہ بھی لگ سکتا ہے۔اس غذائی نسخے کو استعمال کرنے سے کولسٹرول، ہائی شوگر، گردوں کے مرض اور موٹاپے سےبھی نجات مل سکتی ہے۔

(محمد احمر)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *