موٹاپے سے نجات پائیں!

In عوام کی آواز
December 25, 2020

موٹاپا ایک بیماری ہے جو کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں صحت مندی کی علامت سمجھا جانے لگا ہے۔

 

 

پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں موٹاپے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ آرام پسندی، سستی، اور کاہلی موٹاپے کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں۔ دوستو موٹاپے کی وجہ سے انسان معاشرتی طور پر تنہائی کا شکار ہوجاتا ہے۔ بلڈ پریشر ذیابیطس جوڑوں کا درد دل کی بیماریاں مختلف اقسام کے سرطان جس میں سرفہرست بڑی آنت اور چھاتی کا سرطان قابل ذکر ہے۔ یہ سب بیماریاں موٹاپا ہونے کے بعد لاحق ہوتی ہیں۔ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ وزن کم کرنے سے بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی بیماریوں پر ستر سے اسی فیصد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

آسان طریقہ علاج بیان کرنے سے پہلے آپ کو چند ضروری باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں۔ دوا کے ساتھ ساتھ ان باتوں پر عمل پیرا ہو کر آپ جلد موٹاپے سے جان چھڑوا سکتے ہیں۔پیدل چلنا اچھا ناشتہ دن میں دس سے بارہ گلاس پانی پینے سے موٹاپے کو روکا جاسکتا ہے۔ اور پانی کے درمیان کم از کم آدھے گھنٹے کا وقفہ لازمی کریں۔ دوپہر کو ہلکا کھانا فروٹ اور سلاد کا زیادہ استعمال کریں۔ دوپہر کے کھانے کے بعد تھوڑی دیر آرام کریں۔ رات کا کھانا سونے سے پہلے کم از کم 2 گھنٹے پہلے کھائیں۔ کھانے کے بعد چہل قدمی لازمی کریں بیکری سوڈا زیادہ ائلی خانے اور مشروبات سے غلط لامکان پرہیز کریں۔

دوستو جسم کی اضافی چربی کو ختم کرنے کیلئے ایک لاجواب نسخہ آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ جس سے سینکڑوں ہزاروں لوگ مستفید ہو چکے ہیں۔

اس کے اجزاء نوٹ فرما لیجئے
سونف ایک چائے کا چمچ
عناب پانچ دانے
پانی ایک کپ
چھوٹی الائچی تین عدد۔

 تینوں اجزاء کو اچھی طرح پیس کر ایک کپ پانی میں رات بھر بھگو کر رکھ دیں۔ صبح پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پھر چھان کر نیم گرم ہونے پر نہار منہ پی لیں اس نسخے کہ چند دن کے استعمال سے پیٹ اور کولہوں کی چربی کم ہونا شروع ہوجائے گی۔ اور لگاتار استعمال سے موٹاپے سے مکمل نجات مل جائے گی بلڈ پریشر کے مریض اس نسخہ کو اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں۔