دودھ جلیبی

In عوام کی آواز
December 26, 2020

*دودھ جلیبی انسان کو کن کن بیماریوں سے بچاتی ہے …..!!!*

 دودھ جلیبی بہت سے لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن کیا وہ یہ جانتے ہیں کہ اس کے کھانے سے کتنی بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
ماہرہین کے مطابق یہ سردی کے موسم میں یہی جلیبی جب گرم گرم دودھ میں ڈبو کر کھائی جاتی ہے تو اس کی حیثیت صرف ایک مٹھائی کی نہیں رہتی ہے بلکہ یہ یونانی حکیموں کے مطابق ایک طاقت فراہم کرنے والے کشتے میں تبدیل ہوجاتی ہے اور بیش بہا طبی فوائد کی حامل غذا بن جاتی ہے۔

جسم کے درد کو دور کرتی ہے

سردی کے موسم میں ہڈیوں میں درد ہونا ایک عام سی بات ہوتی ہے-
ایسے مریض دن میں ایک بار دودھ جلیبی کا استعمال کریں اس سے ان کی ہڈيوں کی سوزش میں نہ صرف کمی واقع ہو گی بلکہ دودھ جلیبی کی گرمی سے دردوں میں بھی آرام ملے گا۔

نزلہ زکام میں افاقہ

ناک کا بند ہو جانا یا پھر نزلہ کا بہنا بخار اور سردرد کا سبب بن سکتا ہے۔
 اس صورت میں گرم چیزوں کا استعمال نہ صرف اس کیفیت کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ دودھ جلیبی کا روزانہ استعمال اس سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

پٹھوں کے کھنچاؤ کو ختم کرتی ہے

انسانی جسم میں پٹھے جسم کو نہ صرف حرکت دینے میں استعمال ہوتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تمام اہم افعال میں اہم کردار ادا کرتے ہیں مگر سردی کے موسم میں ان میں سوزش اور سختی کے باعث شدید درد کی شکایت ہو سکتی ہے۔
اس صورت میں دودھ جلیبی کا ایک پیالہ نہ صرف ان پٹھوں کی سوزش کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ ان میں گرمی فراہم کر کے ان کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ جلیبی کی مٹھاس انسان کے خوش ہونے والے ڈوپامائن کے افراز کا سبب بنتی ہے جس سے انسان کا موڈ بہتر ہوتا ہے -!!!’