بوم بوم شاہد خان آفریدی

In کھیل
December 29, 2020

بوم بوم شاہد خان آفریدی..

پیدائش

صاحبزادہ محمد شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1975 کو پیدا ہوئے۔آپ شاہد آفریدی کے نام سے مشہور ہیں مگر سوشل میڈیا پر دنیا آپ کو لالا کے نام سے بھی جانتی ہے۔ آپ کو کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم کے نام سے جانا جاتا ہے۔

عالمی ریکارڈ

بوم بوم آفریدی کو کرکٹ کی دنیا کا بادشاہ کہا جاتا ہے, آپ ایک بہترین آل راؤنڈر کی حیثیت سے آپ نے دنیا میں اپنا نام کمایا۔ پاکستان کی طرف سے کھیلنے والے اس شیر دل نے کرکٹ کی دنیا میں بہت سے عالمی ریکارڈ بنائے۔ سب سے بڑا عالمی ریکارڈ شاہد آفریدی کا 158 میٹر کا چھکا ہے جو آج تک کوئ نہ توڑ سکا۔

کرکٹ میں آمد

بوم بوم آفریدی نے اپنا پہلا میچ 1996 میں کینیا کیخلاف کھیلا ۔ شاہد آفریدی نے اپنے اس کیرئیر میں بے حد مقبولیت حاصل کی۔لالا آفریدی ایک ایسے کھلاڑی تھے جو اگر آؤٹ ہو جا تے تو عوام اسٹیڈیم سے باہر چلے جاتے تھے ۔شاہد آفریدی نے اپنے کیرئیر کا آخری میچ 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا ۔

بوم بوم کی شہرت

پاکستان کے مشہور کھلاڑی لالا آفریدی جو پوری دنیا میں مشہور ہیں آپ ایک ایسے کھلاڑی تھے جن کے سامنے باؤلرز کی ٹانگیں کانپتی تھیں۔ جب آپ کریز پر موجود ہوتے کوئ باولرز گیند دل سے نہیں پھینکنا چاہتا تھا۔

تیز ترین سینچری

شاہد آفریدی نے 37 گیندوں پر تیز ترین سینچری بھی بنائ اور آپ نے ایک آل راؤنڈر کی حیثیت سے 350 سے زائد وکٹیں بھی لیں۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ

شاہد آفریدی نے جب ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تو اپنے ساتھ ہزاروں شائقین کو بھی افسردہ کر دیا۔ کہا جاتا ہے کہ آفریدی کے بغیر کرکٹ نامکمل ہے۔ ایک آسٹریلوی سابق کپتان نے کہا تھا کہ اگر مجھے لکڑی کے دس ٹکڑے اور ایک آفریدی دے دیا جائے تو میں ورلڈ کپ جیت سکتا ہوں۔ ایک اوور میں چھ چھکے لگانے والے انڈیا کے کھلاڑی نے کہا تھا کہ میں ایک اوور میں چھ چھکے لگا کر بھی اتنا مشہور نہ ہو سکا جتنا شاہد آفریدی مشہور ہے۔اس وقت شاہد آفریدی غریب لوگوں کی امداد کے لیے “شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ” کے نام سے ایک ادارہ چلا رہے ہیں۔ اللّٰہ سے دعا ہے کہ اللّٰہ ایسے شیر دلوں کا سایہ ہمارے سروں پر محفوظ رکھے۔آمین

نوٹ: شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے ہیں مگر اب بھی وہ لیگ کرکٹ کھیلتے ہیں اور ہزاروں شائقین انھیں دیکھتے ہیں۔

/ Published posts: 6

Nadan..... Loves Teaching & Writing