اقوال زریں

In اسلام
December 28, 2020

نمبر1: میری زندگی بھی اس قبرستان کی طرح ہے جہاں لوگ تو بہت ہیں مگر اپنا کو نہیں۔

نمبر2:الفاظ پڑھنے کے لیے آنکھیں اور احساس پڑھنے کے لیے دل چاہیے۔

نمبر3: انسان جب کچھ برا کرتاہے تو آگے پیھے ، دائیں بائیں ہر طرف دیکھ لیتا ہے ، بس اوپر نہیں دیکھتا۔

نمبر4: خود کا دوسروں کے ساتھ مقابلہ کرنا چھوڑ دیں۔ سورج ہو یا چاند اپنے اپنے وقت پر ہی چمتکے ہیں۔

نمبر5: معمولی معمولی باتوں کو دل میں رہائش نہ دیں ، اگر یہ دل کی میکن بن جائیں ، تو بڑے بڑے رشتے مسافر بن جاتے ہیں۔

نمبر6: زندگی ہر جینے والے کے پاس نہیں ہوتی۔

نمبر7: زندگی ہی گزر گئی ، سب کو خوش کرنے میں جو خوش ہوئے وہ اپنے نہیں تھے اور جو اپنے تھے ، وہ کبھی خوش ہی نہیں ہوئے

نمبر8: جو جتنا اچھا جھوٹ بولتا ہے، یہ دنیا اس کی ہوتی ہے۔لیکن پھر اس کی آخرت نہیں ہوتی۔

نمبر9: استاد اور رستے اپنی جگہ رہ جاتے ہیں لیکن لوگوں کو اُن کی منزل تک پنچا دیتے ہیں۔

نمبر10: اللہ کے آگے جھکو، اللہ کسی کے آگے جھکنے نہیں دے گا۔

4 comments on “اقوال زریں
Leave a Reply