نیوز فلیکس ایک پلیٹ فارم

In عوام کی آواز
December 28, 2020

محترم قارئین آج کی دنیا جو سائنسی اعتبار سے اپنے عروج پر پہنچ چکی ہےبہت تیز رفتار اور ایک طرح سے بے رحم واقع ہوئی ہے۔ بے رحم کا لفظ اس لیے استعمال کر رہا ہوں کیونکہ اب آپکے پاس اپنے لیے بھی وقت نہیں ہے۔ اور بہت سی روایات اور اقدار اس سائنسی ترقی نے ناپید کر دی ہیں۔
ہمارے ہاں کتاب بینی اور لکھنے لکھانے کی ایک روایت بہت زیادہ فائدے مند اور دلچسپ ہوتی تھی۔ کیونکہ اس لکھنے کھانے میں آپ کے اندر کی سوچ دنیا کے سامنے آ جاتی تھی اور آپکے بڑے اس سوچ کی سمت کو درست کرنے میں آپکی بھرپور معاونت اور راہنمائی کرتے تھے۔ مگر آج سمت اور سوچ کی درستگی کرنے کے کم وبیش تمام لوازمات اس سائنسی ترقی نے ہم سے بہت دور کر دئیے ہیں۔ آج کے بچوں کی سوچ انکے والدین کے اختیار سے بہت دور جا چکی ہے۔
اس میں سارا قصور سائینس کا بھی نہیں ہے کسی حد تک ہم نے خود سائینس کو اپنے اوپر حاکم بنا لیا ہے۔ کچھ دن پہلے اپنے ایک عزیز سے گفتگو کے دوران معلوم ہوا کہ اسی ترقی میں بھی بہت سے مواقع موجود ہیں جن کو استعمال کر کے ہم اپنی آنے والی نسل کو صحیح اور غلط کی پہچان کروا سکتے ہیں۔
مزید گفتو سے “نیوز فلیکس” کے بارے میں پتہ چلا۔ اسکو اچھی طرح جانچنے کے بعد معلوم ہوا کہ اسی پلیٹ فارم کو استعمال کر کے ہم آج کے بچوں کو صحیح معاشرتی اقدار کے نایاب اصولوں تک رسائی کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ اس لیے تمام قارئین سے گزارش ہے کہ جہاں بچوں کو موبائل میں مختلف کھیلیں انسٹال کر کے دی جاتی ہے وہاں اس ویب سائٹ پر انکی حاضری یقینی بنا کر اردو سے شناسائی اور پہچان کو بحال کیا جائے تا کہ ہمارے بچے بھی چین اور جاپان کے بچوں کی طرح اپنی قومی زبان میں گرفت حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

/ Published posts: 4

جو لکھوں گا سچ لکھوں گا سچ کے سوا کچھ نہیں لکھوں گا۔

Facebook
1 comments on “نیوز فلیکس ایک پلیٹ فارم
Leave a Reply