اردو میں ترجمہ
انگلش میں ترجمہ
ابو لبابہ بن عبد المنذر رضی اللہ تعالی بیان کرتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جمعۃ المبارك سب ايام کا سردار ہے، اور اللہ تعالی ٰ کے ہاں ان ایام میں سے عظیم دن ہے”- اور اللہ تعالیٰ کے ہاں یہ دن عید الفطر اور عید الاضحی سے بھی زیادہ عظیم ہے-اس میں پانچ خصلتیں ہیں- :اللہ تعالى نے اس روز آدم علیہ اسلام كو پیدا فرمایا، اور اسى روز آدم علیہ اسلام كو زمین کی طرف اتارا گیا- اور اسی روز آدم علیہ اسلام فوت ہوئے، اور اس روز ميں ایک ايسا وقت اور گھڑى ہے جس ميں بندہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگتا ہے اللہ تعالیٰ اسے عطا فرماتا ہے، جب کہ حرام کا سوال نہ ہو-اور اسی روز قیامت قائم ہو گی- مقرب فرشتے ،اور آسمان و زمین اور ہوائیں، اور پہاڑ اور سمندر،یہ سب جمعہ کے روز سے ڈرتے ہیں- “