حیض ختم ہونے کے بعد بیوی شوہر سے غسل کئے بغیر قربت کرسکتی ہے یا نہیں؟؟؟ کیا ایسا کرنے سے گنا ہ ہوگا؟؟

In اسلام, خواتین
July 15, 2021
حیض ختم ہونے کے بعد بیوی شوہر سے غسل کئے بغیر قربت کرسکتی ہے یا نہیں؟؟؟ کیا ایسا کرنے سے گنا ہ ہوگا؟؟

آج کا عنوان میاں بیوی کے ازدواجی تعلق سے متعلق ہے- اس مسئلے کا شکا ر ہر مہینے ہر عورت ہو تی ہے۔ تو آج کا سوال اپنی نوعیت کے لحاظ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ کیونکہ پاکی ، ناپاکی کا مسئلہ ہے ،غسل ہونے یا نہ ہونے کا مسئلہ ہے۔ آئیے چلتے ہیں مسئلے کی طرف ، مسئلے کے حل کی طرف کہ مسئلہ کیا ہے ؟ عورت کو حیض بند ہوچکے ہیں یعنی حیض کے بعد غسل کیے بغیر، کیا شوہر اپنی بیوی کے ساتھ قربت کرسکتا ہے؟ یا نہیں کر سکتا ؟

یوں سمجھ لیجیے کہ شوہر نے بیوی سے کہا کہ تمہیں حیض تو بند ہوگئےہیں۔ اور تمہیں پاکی والا غسل بھی کرنا ہے۔ تو کیوں نہ ہم قربت کر لیں۔ بیو ی نے کہا کہ ٹھیک ہے کہ پاکی کا غسل کرنا ہے-لہذٰااس سےپہلے ہم قربت کرلیتے ہیں۔ اس کےبعد میں نہا لوں گی- کیونکہ حیض والا غسل تو مجھے ویسے بھی کرنا ہی ہے۔ تو کیا اس طر ح سے غسل سے پہلے قربت کی جاسکتی ہے؟ یہ بہت ہی اہم مسئلہ ہے۔ دیکھیں کہ عورت کو حیض کتنے دن تک ر ہے۔ کیونکہ حیض کی مدت زیاد ہ سے زیادہ دس دن ہے۔ اگر دس دن کے بعد بند ہوئے ہیں۔ تو شوہر بغیر غسل کے بیوی کے ساتھ قربت کر سکتا ہے۔

اگر مسئلہ جاننا چاہتے ہیں تو فتویٰ شامیہ میں جلد نمبر دو صفحہ نمبر دو سو چورانوے پر یہ مسئلہ موجود ہے۔ کہ شوہر اپنی بیوی سے قربت کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر عورت کے حیض کی مدت چھ دن کی ہے، سات دن کی ہے، یاپانچ دن کی ہے، یا جتنی بھی مدت ہے اگر اس مدت کے اندر بند ہوئےتو پھر شریعت کہتی ہے کہ عورت کو چاہیے کہ حیض بند ہونے کے بعد اتنا انتظار کرے جتنا ایک نما ز کا ہوتا ہے۔

یعنی عورت غسل کرکے نماز ادا کرلے۔ اتنی دیر تک انتظار کر نے کا حکم ہے۔ فقہاء کہتے ہیں کہ جب عورت غسل کرلتی ہے اور ایک نماز کا وقت گزر جاتا ہے یعنی حیض بند ہونے کے بعداور عورت کے غسل کرنے اور نماز کے گزر جانے کا انتظار کرےتو پھر وہ اپنے شوہر کے ساتھ قربت قائم کرسکتی ہے۔

بعض اوقات عورتوں کو جلدی حیض بند ہو جاتے ہیں ۔ سات دن کی عادت تھی اور چاردن کے بعد بند ہوگئے۔ اب اس معاملے میں شریعت یہ فرماتی ہے کہ جب تک اس کی عادت کے مطابق خ ون ، مثال کے طورپر اسے سات دن خ ون آتا ہے اور پانچ دن بعد بند ہوگیا ہے۔ جب تک اس کی عادت کے مطابق ختم نہ ہو جائے یعنی سات دن نہ گزر جائیں۔ تب تک قربت قائم کرنا جائز نہیں ہے۔

کیونکہ ہوسکتا ہے کہ چار دن بند ہوئےاور پھر سے شروع جائیں۔ یعنی جتنے دن تک اس کے خ ون کے بند ہونے کی عادت ہے اتنے دن تک انتظار کر نا افضل ہے۔ اور اس کے بعد قربت کرسکتے ہیں- مرد جو ہے وہ عورت سے پاکی والے غسل سے پہلے قربت کر سکتا ہے۔ یعنی عورت کو خ ون بند ہوگیا ہے۔ تو اس کا انتظا ر کرنا ہے۔ جتنا غسل کرنے ، کپڑے پہننے اورایک نماز کےوقت تک کا انتظا ر کرنے میں لگتا ہے ۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram
1 comments on “حیض ختم ہونے کے بعد بیوی شوہر سے غسل کئے بغیر قربت کرسکتی ہے یا نہیں؟؟؟ کیا ایسا کرنے سے گنا ہ ہوگا؟؟
Leave a Reply