Skip to content

چند کام جس سے وضو نہیں ٹوٹتا پر لوگ سمجھتے ہیں کہ وضو ٹو ٹ گیا

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ وضو کے مسائل پر کچھ ایسی چیزیں جن سے آپ کا وضو نہیں ٹوٹتا ہے لیکن اکثر لوگ یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ وضو ٹوٹ گیا-اگر کسی وجہ سے سردی لگ جائے تو ناک سے پانی نکلتا ہے- اس پانی کےنکلنے سے اس سے وضو بلکل نہیں ٹوٹے گا ۔ اگر پانی کیساتھ ساتھ ناک سے بلڈ بھی آنے لگے تو مسئلہ دوسرا ہے-

وضو کرنے کے بعد کھانے پینے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے چاہے آپ گوشت کھائیں کچا کھانا کھائیں کوئی بھی پانی پی لیں کسی بھی طرح کا مشروب پئیں اس سے وضو بلکل نہیں ٹوٹتا ہے۔اگر کوئی بدبودار چیز ہے جیسے پیاز ہے یالہسن ،اسے کھانے کے بعد منہ سے ایک خاص بد بوآنے لگتی ہے۔آپ اس بدبو کو دور کریں منہ صاف کریں اور پھر نماز پڑھیں ، آپ کاوضو نہیں ٹوٹا آپ ناپاک نہیں ہوئے ۔

برہنہ ہونے سے یا اپنا آپ دیکھنے سے آپ کا وضو نہیں ٹوٹتا

غیر محرم عورت کو دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے ۔ اگر بیوی کا بوسا لے رہا ہے اس سے بھی وضو نہیں ٹوٹا اگر مادہ خارج ہوجائے تو ناپاک ہوگیا اس سے وضو ٹوٹ گیا ۔صرف بوسہ لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیوی کا بوسہ لیا ویسے ہی نماز پڑھی دوبارہ وضو نہیں کیالہذا سنت رسول سے ثابت شدہ ہے-

آنکھ سے پانی نکلے یعنی رونے سےوضو نہیں ٹوٹتا اسی طرح مٹی وغیرہ آجائے اس سے بھی وضو نہیں ٹوٹا ۔ سرمہ لگایا آنکھ سے پانی نکل آیا اس سے بھی وضو نہیں ٹوٹتا کسی بیماری کیوجہ سے آنکھوں میں درد ہو اور اس بیماری کیوجہ سے آنکھوں سے پانی نکلنے لگے تو اس کا وضو ٹوٹ جاتا ہے ۔

ناپاکی کو چھ۔ونے سے یا لگ جانے سےوضو نہیں ٹوٹتا- مثال کے طور پر چھوٹا سا بچہ اس نے پیشاب کردیا اس سے بھی وضو نہیں ٹوٹا جہاں پیشاب وغیرہ لگا اسے دھو دیں لیکن وضو نہیں ٹوٹتا۔اگر کوئی ضو کرنے بعد گانے سنتا ہےجس کا سننا حرام اور گناہ کبیرہ ہے تو اس سےوضو کمزور ہوجاتا ہے لیکن ٹوٹتا نہیں ہے ۔ اسی طرح ٹی وی وغیرہ دیکھنا یہ ناجائز ہے لیکن ٹی وی دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے لیکن گناہ کبیر ہ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *