پنجاب حکومت نے پنجاب بھر کے گریڈ 1 سے 19 کے 7 لاکھ سے زائد افسران و ملازمین کو 25 فی صد اسپیشل الاؤنس دینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے-اسپیشل الاؤنس دس محکموں کے افسران کو نہیں دیا جائے گا جن میں ڈاکٹرز،پولیس،انجینیرز سمیت سول سیکریٹریٹ کے افسران شامل ہیں
بڑی عید سے پہلے سات لاکھ سے زائد ملازمین 60 فیصد اضافی تنخواہ وصول کریں گے -کیونکہ جولائی کی تنخواہ کے ساتھ 25 فیصد جون کا اسپیشل الاؤنس اور 25 فیصد جولائی کا اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا
دوسری طرف بجٹ میں منظور کی گئی 10 فیصد تنخواہ بھی اس میں شامل ہوگی-جن ملازمیں کو اسپیشل الاؤنس نہیں ملے گا ان کو صرف 10 فیصد اضافہ دیا جائے گا-محکمہ خزانہ نے اسپیشل الاونس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے-اس کے علاوہ دس محکموں کو اسپیشل الاؤنس کی لسٹ سے نکال دیا گیا ہے-جن میں ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ ، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ،ڈاکٹرز، پولیس اور انجینیرز شامل ہیں-