Skip to content

موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن’130‘پر کال مفت ہو گئی

بریکنگ نیوز:اسلام آباد( پاکستان ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن پر کی جانے والی ٹیلی فون کالز بلکل مفت کردی ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرجاری کیے گئے پیغام میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن نےمزید کہا ہے کہ آئی جی موٹر ویز “کلیم امام” نے پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ سے ملاقات کی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایاگیا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے-ملاقات کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ اینڈ ایم پی) کی ہیلپ لائن پر کی جانے والی کالز اب بلکل مفت ہوں گی۔ موبائل صارفین 130 پراب کال مفت کرسکیں گے۔ ان سے کال کے پیسے وصول نہیں کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *