Skip to content
  • by

سحراورجادو سے بچنے والےاعمال

اللہ تعالیٰ ”سحر“ اور ”جادو“ کے شر سے ہم سب کی حفاظت فرمائیں..اپنے بدن پاک رکھیں..اپنا لباس پاک رکھیں..اپنے دل کو گناہ کی نیت سے پاک رکھیں..سحر اور جادو کو قرآن مجید اور احادیث مبارکہ کے کلمات سے زیادہ طاقتور نہ سمجھیں..ساحر، جادوگر اور جادو سے نہ ڈریں..اور انہیں کمزور سمجھیں..جادو محسوس ہو تو اپنا علاج خود کریں..جادو کے وہم سے بچیں..معوذتین کا کبھی ناغہ نہ کریں..خواتین ناغے کے ایام میں اسکی جگہ ایک سو بار تیسرا کلمہ پڑھا کریں..جنابت کے بعد فورا غسل کی عادت بنائیں..

قرآنی اوراق کی گھر میں بے حرمتی سے بچیں..اپنا بستر پاک رکھیں..جنات سے ہرگز ہرگز نہ ڈریں وہ انسانوں سے طاقتور نہیں ہیں..گھر میں جہاد کی نیت سے تیر کمان اور دیگر اسلحہ رکھیں..روز تھوڑی دیر قلبی ذکر کیا کریں..یعنی زبان اور آنکھیں بند اور دل سے اللہ اللہ..ایسی توجہ سے کہ گویا اپنے کان سنیں..الوردالمیمون کا اخلاص کے ساتھ اہتمام کریں..پھر آپ کو نہ کسی جادو سے خطرہ..نہ کسی عامل اور روحانی عملیات کی ضرورت..یہ سارے کام آسان ہیں..فطری ہیں..کوئی آپ کو بتائے کہ آپ پر جادو ہے تو فوراً اعتبار نہ کریں..یہ پھنسانے کا جھوٹا پھندا ہوتا ہے..اس سے پوچھیں آپ کو کیسے پتا چلا؟..کوئی آپ پر کچھ پھونکے تو بالکل نہ ڈریں..جن کے دل میں ذکر الہیٰ ہوتا ہے ان کے چراغ پھونکوں سے نہیں بجھتے..آجکل جادو اور عملیات کے پیغامات زیادہ آرہے ہیں..حیرانی اور پریشانی ہے کہ..بددین، بے نمازی اور غافل لوگوں پر نہ جادو ہوتا ہے..نہ جنات چڑھتے ہیں..جبکہ نمازی، باشرع اور دیندار مسلمانوں میں یہی شور ہے.

یہی وہم ہے کہ جادو ہو گیا..جنات آگئے..فلاں عامل نے یہ بتایا..کچھ تو اللہ تعالیٰ سے ڈریں..نمازی ہوکر آپ جادو اور جن سے ڈرتے ہیں..بڑے شرم کی بات ہے..نماز تو روحانیت کی معراج ہے..دراصل یہ شیطان کا جال ہے کہ دیندار مسلمان بس انہی توہمات اور پریشانیوں میں پڑے رہیں..نہ کوئی کام کریں نہ ترقی..اللہ کے بندو! عاملوں سے بچو..اللہ تعالی پر توکل کرو..ہم نے عالمی شہرت یافتہ ہندو، افریقی، بنگالی جادوگر دیکھے ہیں..کچھ بھی نہیں..بھوسے سے بھی کمزور..دھوکے باز، نکمے، مکڑی کے جالے..اللہ تعالی کے کلام کے سامنے جادو کی کیا حیثیت؟.. اپنا علاج اللہ تعالی کے کلام سے کرے نا کہ دوسرے طریقوں سے۔

ہم نے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے اس سالوں سال انہوں نے عاملوں کے پیچھے دوڑتے دوڑتے گزار دیے لیکن اپنی زندگی میں اللہ اور اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر نہ آئے۔ اپنی زندگی میں نہ نماز ہے اور نہ ہی روزہ صرف عاملوں پر تکیہ لگا کر بیٹھ گے۔ حالانکہ سب سے بڑی شفا قرآن مجید ہر گھر میں موجود ہیں۔ اور کلام پاک کے سامنے جادو کی کیا حیثیت ہے۔ اللہ تعالی ہمیں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے
والسلام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *