ایریا 51 امریکہ کے شہر لاس ویگس سے تقریباً 130 کلومیٹر دور ایک سنسان صحرا میں واقع ایک جگہ ہے. اس صحرا کا نام نیواڈا ڈیزرٹ ہے. ایریا 51 کو امریکہ کے خفیہ ترین مقامات میں سے ایک کہا جاتا ہے. یہاں تک کہ کئی دہائیوں تک امریکی حکومت اس جگہ کے ہونے سے بھی انکار کرتی رہی.ایریا 51 میں کوئی عام انسان جانے کا تصور بھی نہیں کر سکتا. یہ ایک انتہائی ممنوع علاقہ ہے. اور اس کے آس پاس جانے والے ہر انسان کو مانیٹر کیا جا رہا ہوتا ہے
کہتے ہیں کہ ایریا 51 کی زمین کےنیچے ایک پورا شہر آباد ہے جہاں لوگ کام کرتے ہیں. یہاں باقاعدہ ایک ریلوے سسٹم بھی موجود ہے. لیکن اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے.ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ایریا ففٹی ون میں کام کرنے والے لوگوں کو ایک جہاز کے ذریعے یہاں لایا جاتا ہے یہ جہاز Jennet ائر لائن کہلاتے ہیں حالانکہ ان کا آفیشیلی کوئی نام نہیں ہے. ان ہوائی جہازوں پر کچھ لکھا بھی نہیں ہوتا. یہ جہاز لاس ویگس کے ایئرپورٹ سے اڑتے ہیں اور سیدھا ایریا51 میں لینڈ کرتے ہیں. ان جہازوں کو اڑانے والے پائلٹ بھی گمنام ہوتے ہیں. ان میں سفر کرنے والے مسافر .جو ایریا ففٹی ون میں کام کرتے ہیں ان کو بھی کسی سے کوئی بات کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ان لوگوں کو خود بھی پتہ نہیں ہوتا کہ یہ اصل میں کس طرف جا رہے ہیں
کہتے ہیں کہ ایریا ففٹی ون میں موجود تمام عمارتوں کے شیشوں کے اندر سے باہر بھی دیکھا نہیں جا سکتا. اس خفیہ جگہ کے بارے میں طرح طرح کی باتیں پچھلی کئی دہائیوں سے دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں جیسا کہ انسان کبھی چاند پر گیا ہی نہیں تھا اور چاند کی جو پہلی فوٹیج میں دیکھنے کو ملتی ہے وہ دراصل ایریا ففٹی ون کے اندر ہی فلمائی گئی تھی. ایک چوری یہ بھی ہے کہ یا امریکن حکومت ٹائم مشین بنانے پر کام کر رہی ہے.
لیکن اس سے بھی بڑی تھیوری یہ مشہور ہے کہ ایریا ففٹی ون میں aliens کو رکھا جاتا ہے. اس تھیوری کے مطابق ایریا ففٹی ون میں زمین پر آنے والے aliens اور ان کے Ufos کو پکڑ کر رکھا جاتا ہے اور ان پر تجربات ہوتے ہیں. کئی دہائیوں سے اس تھیوری پر لوگ یقین کر رہے ہیں.1955 میں بیشتر لوگوں نے اپنی آنکھوں سے ایریا ففٹی ون کے آس پاس Ufos کو دیکھنے کا دعوی کیا تھا. اور کہا گیا کہ ان Ufos میں بیٹھ کر ایلینز زمین پر آتے ہیں
2013 سے پہلے امریکن حکومت نے آفیشلی کبھی بھی ایریا ففٹی ون کے موجود ہونے کو تسلیم ہی نہیں کیا تھا. اس جگہ کی سیٹلائٹ تصاویر کو بھی امریکی حکومت ڈیٹابیس سے ڈیلیٹ کر دیتی تھی. لیکن یہ بات اب کنفرم ہے کہ ایریا ففٹی ون امریکہ کی ایک ملٹری بیس ہے اور یہ سی آئی اے اور امریکن ائیر فورس کا ٹیسٹنگ ایریا ہے. اس کو 1951 میں خفیہ ہتھیار اور خفیہ ایئرکرافٹ وغیرہ کو بنانے ٹیسٹ کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا. جیسا کہ 1955 میں امریکن ایئر فورس نے ایریا ففٹی ون میں ایک خفیہ جہاز کو بنانے کا کام شروع کیا تھا. یہ جہاز U-2 ایئرکرافٹ تھا. اس وقت ایک عام جہاز بیس ہزار سے چالیس ہزار فٹ کی اونچائی پر اڑا کرتا تھا. لیکن U-2 ایئر کرافٹ کی خاصیت یہ تھی کہ یہ 60 ہزار فٹ کی بلندی تک اڑایا جاسکتا تھا. امریکن ایئر فورس کے مطابق 1955 میں جو لوگ UFOs کو دیکھنے کا دعوی کر رہے تھے وہ دراصل UFOs نہیں تھے بلکہ U-2 ایئرکرافٹس تھے.
لیکن اس سے زیادہ لوگوں کو ایریا ففٹی ون کے متعلق کچھ نہیں پتا. آج کل یہاں کیا ہو رہا ہے یہ بھی کوئی نہیں جانتا. ایریا ففٹی ون کی موجودگی کا امریکن حکومت انکار کیوں کرتی رہی یہ بھی ایک عجیب بات ہے. یہاں تک کہ 2016 میں امریکی الیکشن سے پہلے ہیلری کلنٹن نے وعدہ کیا تھا کہ اگر یہ الیکشن جیت جائے گی تو ایریا ففٹی ون کے بارے میں کئی کی خفیہ فائلز لوگوں کے سامنے لانے کی کوشش کرے گی.
ہیلری کلنٹن الیکشن ہار گئی اور یہ ایک مسٹری ہی رہ گئی