آج کل کرونا کی وجہ سے بہت سے لوگ یہ چاہتے ہیں کے کچھ ایسا کھایا پیا جائے جس سے قوت مدافعت کو مضبوط بنایا جا سکے۔ آج ہم ایسا ہی ایک شربت تیار کریں گے۔ اس کے لئیے آپ کو جو چیزیں چاہیں وہ آپ کو باآسانی میسر ہوتی ہیں اور ہر چیز اپنی ایک الگ افادیت رکھتی ہے۔ وہ تمام چیزیں درج ذیل ہیں۔
1۔ چقندر ایک عدد
2۔ گاجر دو عدد
3۔ سیب ایک عدد
4۔ ادرک ایک سے دو انچ کا ٹکڑا
5۔ لیموں ایک عدد
6۔ مالٹے دو عدد
7۔ پانی ڈیڑھ کپ
آپ ان تمام اشیا سے واقف ہیں۔ یہ تمام چیزیں باآسانی گھر پر میسر ہوتی ہیں۔ یہ جوس آپ کے قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ آپ کی سکن کو نکھارتا ہے۔ آنکھوں کے لیئے بےحد مفید ہے۔ آپ کے ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور آپ کو تسکین بخشتا ہے۔ اب جوس بنانا شروع کرتے ہیں۔سب سے پہلے جوس بنانے کے لیے لیموں کو دو ٹکڑے کر لیں اور ایک کپ میں لیموں کا رس نچوڑ لیں۔
دو سنگتروں کا رس بھی نچوڑ لیں اور بعد میں استعمال کے لیے ایک طرف رکھیں۔ اس مقصد کے لیے ہینڈ جوسر کا استعمال کریں۔ کیوں کے بلینڈر کے استعمال سے اس کی تاثیر بدل جاتی ہے۔ایک مکسر گرائنڈر میں باقی تمام اجزاء (چقندر کے ٹکڑے، دو درمیانی سائزکی گاجر کے ٹکڑے، ایک درمیانے سائز کے سیب کے ٹکڑے اور آخر میں 1 سے 2 انچ چھلی ہوئی ادرک ڈالیں)۔اب گرائنڈر میں ڈیڑھ کپ پانی ڈالیں اور اس تمام مواد کو تیز رفتاری سے پیس لیں۔
پیسنے کے بعد اسے کپڑے یا چھلنی کی مدد سے چھان لیں (جوس چھاننے کے بعد باقی پیوری کو ضائع نہ کریں کیونکہ اس کے بھی متعدد فائدے ہیں۔ اور اس کو باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس لئیے ہم نے جوس بناتے وقت اس مرحلے میں لیموں اور مالٹے کا رس شامل نہیں کیا تھا)۔اب آپ چھانے ہوئے جوس میں لیموں اور اورنج جوس ڈال کر جوس کو اچھی طرح مکس کر سکتے ہیں۔
یہاں آپ کا مزیدار اور صحت بخش قوت مدافعت بڑھانے والا مشروب تیار ہے۔آپ اس مشروب کو گلاسوں میں نکال لیجئیے اور دوسروں کو بھی پیش کیجئیے۔ آپ اس مشروب کو ہفتے میں ایک یا دو بار اپنے معمولات میں شامل کر سکتے ہیں۔ اور اس سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ تحریر کو پڑھنے کا شکریہ۔