پچیس کامیابیاں پاکستان کی اور عمران خان کی ، تحریر پارٹ2

In عوام کی آواز
June 08, 2021
پچیس کامیابیاں پاکستان کی اور عمران خان کی ، تحریر پارٹ2

( تیرہ )
سعودی عرب اور یو اے ای سے دوبارہ تعلقات بحال ہو گئے ہیں اور اس دفعہ غلامانہ تعلق نہیں بلکہ برابری کی سطح پر بحال ہوئے ہیں جس طرح اس حکومت کے آنے کے بعد وقتا فوقتا وہ ہمارے قیدی چھوڑ رہا ہے اور قریب میں دوبارہ چھوڑے اور پھر انہوں نے پاکستان کو آفر بھی کی کہ اگلے دس سالوں میں ہمارے ہاں تقریبا ایک کروڑ نوکریاں نکل رہی ہیں تو ہم ان میں زیادہ تر پاکستانیوں کو رکھیں گے
( چودہ )
پونے دو لاکھ کے قریب نوجوانوں کو سکولرشپ دی جاے گی تاکہ وہ ٹیکنکل تعلیم حاصل کر سکیں اس میں سو ارب روپیہ مختص کیا گیا ہے اب ہمارے اس ملک کے نوجوان کے اوپر ہی ٹیکنالوجی کا انحصار ہے یہ اب اس ملک کو کس لیول پر لے کر جاتے ہیں یہ وقت بتاے گا
( پندرہ )
کرونا کی حکمت عملی جو پاکستان نے اپنائی آج اس کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے سب نے مزاق بنایا تھا پاکستان کا پر ہوا کیا پاکستان کی حکمت عملی غالب آ گئی اور یہ کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہے
( سولہ )
ایشیائی ترقیاتی بینک نے بالاکوٹ میں پن بجلی کی پیداوار کے لیے 300 ملین امریکی ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ بھی نیشنل گرڈ میں جاے گا ایک شاندار منصوبہ ہے
( سترہ )
آئی ٹی کے شعبہ کی برادات بڑھتے ہوے اس سال دو ارب ڈالر تک کمائی کر رہی ہیں 46% فیصد اضافہ ہوا ہے آئی ٹی کے شعبہ میں اور اس کو تو اور بھی آگے جانا چاہیے اور یہ حکومت سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک بنانے جا رہی ہے راولپنڈی اور اسلامآباد میں اور ہمیں تو فیسبک اور وٹساپ کے مقابلے میں سافٹ وئیر بنانے چاہیے تاکہ اپنا، اسلام اور ملک کا دفاع تو اچھے طریقہ سے کر سکیں اس پلیٹفارم پر بھی ،، کب تک غیروں کے سافٹ وئیرز پر چلتے رہے گے یعنی ہمارا سارا سوشل میڈیا ان کے ہاتھ کی ایک انگلی کے نیچے ہے وہ ایک بٹن دبا دیں ہمارے رابطے ہی ختم ہو جائیں بہرحال بات لمبی ہو جاے گی
( اٹھارہ )
سیاحت کے لیے گلگت بلتستان میں ائیر پورٹ بناے جا رہے ہیں دنیا پاکستان میں کافی دلچسپی لے رہی ہے اور وہاں نئے سے نئے علاقہ متعارف کرواے جا رہے ہیں اور نئے نئے ہوٹل اور اور بہترین قسم کے ریسٹورنٹ تیار کئے جا رہے ہیں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اب یہ وہاں کے لوگوں اور ہم لوگوں پر ڈیپینڈ کرتا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کے زریعہ پاکستان کی خوبصورتی کو کتنا پھیلا سکتے ہیں یہاں کے کلچر ، ثقافت ، تہزیب ، پیار ، اخلاق ، کو کہاں تک دیکھا سکتے ہیں
( انیس )
بلین ٹری ارب کا سونامی کا جو منصوبہ تھا تو عمران خان صاحب نے ایک ارب پورے ہونے کا آخری پودا ابھی کچھ دنوں پہلے لگایا ہے یعنی ایک ارب درخت پاکستان میں پورے لگ چکے اور مزید کا کام جاری ہے اور حال ہی میں عالمی ماحولیاتی ادارہ نے قیادت پاکستان کے سپرد کی ہے دنیا مان رہی ہے
( بیس )
پورے خطہ میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہمارے ملک میں ہے یہ یقین کرنا آپ لوگوں کے لیے مشکل ہو گا آپ چاہیں تو تحقیق بھی کر سکتے ہیں اگرچہ یہاں مہنگائی کا رونا رویا جاتا ہے پر جو سچ ہے وہ سچ ہے اور ہم سچ ہی بتائیں گے
( اکیس )
ایف بی آر نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چار ہزار ارب سے زیادہ کا ٹیکس کولیکٹ کیا ہے یہ تاریخ کا وہ ریکارڈ ہے جس کا سوچنا بھی ناممکن تھا آخر لوگوں کو کچھ اعتماد تو حاصل ہوا اس حکومت سے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب کاروبار کرونا کی وجہ سے ٹھپ ہوے پڑے ہیں
( بایس )
پہلی مرتبہ پاکستان نے اپنے وینٹیلیٹر بنانا شروع کر دئیے ہیں اور اپنی کرونا ویکسین بھی بنا لی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں انشاءاللہ ہمارے ہی وینٹیلیٹر اور ویکسین کی مانگ کثرت سے ہو گی مجھے اللہ سے امید ہے ہم نے قدم اٹھایا اب اللہ کی مدد ہو گی ضرور
( تئیس )
اس حکومت نے بھارت کو دنیا کے سامنے جتنا ایکسپوز کیا ہے وہ تاریخ میں یاد رکھیں گے اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا بلکہ دنیا کے سامنے اس کی حقیقت چپھی ہوئی تھی اور اسی طرح اسرائیل کو جتنا ایکسپوز کیا ہے اس حکومت نے وہ بھی آپ کے سامنے ہے ان دونوں ملکوں کی ہڈھدھرمی دنیا کے سامنے آ گئی اور آپ نے اس کے نتائج دیکھے بھی انشاءاللہ آنے والے وقتوں میں اس مزید اس کے ثمرات نظر آئیں گے
( چوبیس )
نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں کافی حد تک غریبوں کو مکان مل چکے اور مزید کو مل بھی رہے ہیں
( پچیس )
ٹیکسٹائیل انڈسٹری کی ایکسپورٹ اتنی بڑھ گئی کہ تاجروں نے امریکہ اور یورپ اور کئی ممالک سے ریکارڈ تجارت کی ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں تھی
“”” نوٹ “””
پاکستان نے ایسی ایچیومنٹ حاصل کی ہیں کہ ان میں سے ہر ہر خبر پر پورا قالم لکھا جاسکتا تھا اور کتنی تو لکھی ہی نہیں گئی پر فلحال اتنا ہی مزید انشاءاللہ اس بارے میں ڈسکشن چلتی رہے گی اللہم زد فزد آمین

( تحریر از اسامہ اسفرائینی )

/ Published posts: 12

سچ دیکھو، سچ سنو، سچ جانو، سچ سمجھو