گردن توڑ بخار کیا ہے ؟

In عوام کی آواز
June 04, 2021
گردن توڑ بخار کیا ہے ؟

گردن توڑ بخار ایسا بخار ہے جس کے نتیجے میں مریض کی قوت سماعت اور دماغ پر اثر پڑتا ہے ، یہ بخار کسی بھی عمر کے انسانوں کو ہوسکتا ہے ، چاہے بچے ہوں یا بڑے یا بوڑھے ، سب کو گردن توڑ بخار کی نشانیوں کا خیال رکھنا ہے کیونکہ کچھ لوگ اس بخار کو معمولی بخار یا نزلہ زکام سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں ، اگر اسی طرح اس بخار کو نظر انداز کیا جاۓ تو خطرہ بڑھ سکتا ہے اور مریض کی جان بھی جاسکتی ہے.

اس بخار کی علامات میں دماغ کے آس پاس یا ریڑھ کی ہڈی میں سوجھن ہوتی ہے ، بخار اچانک حملہ آور ہوتا ہے ، شدید سردرد رہتا ہے ، تھکاوٹ ، بھوک کی کمی ، نیند کے مسائل ، دماغی سوزش کی وجہ سے روشنی سے آنکھوں کو تکلیف ، مریض کا بے ہوش ہوجانا ، دماغی دورہ پڑنا ، کانوں میں گھنٹیاں بجنا یا ایسا محسوس ہونا کہ کان بند ہورہے ہیں ، جی متلانا اور الٹی کا آنا ، گردے ناکارہ ہوجانا، بولنے میں دشواری ہونا اور یاد داشت کا کمزور ہوجانا اس کی علامات میں شامل ہیں ، اگر مریض منہ کے آگے رومال رکھے بغیر کھانستا یا چھینکتا ہے تو اس کی وجہ سے دوسرے لوگوں تک گردن توڑ بخار کا وائرس پہنچ سکتا ہے ، متاثرہ شخص کے ساتھ بیٹھ کر ایک ہی برتن میں کھانے پینے سے گریز کریں ، گلے لگنے سے پرہیز کریں ، اس بخار کی روک تھام کیلئے بنیادی حل یہی ہے کہ بچے بڑے بزرگ سبھی گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوائیں ، چونکہ ریڑھ کی ہڈی میں گردن سے لے کر کمر کے آخر تک درد ہوتا ہے ، کیونکہ ریڑھ کی ہڈی کے گرد مواد جمع ہوتا ہے جسے سی ایس ایف کہا جاتا ہے .

Also Read:

https://newzflex.com/32972

معالج یہ پتہ لگوانے کیلئے کہ آیا گردن توڑ بخار یعنی کے سی ایس ایف مواد کس قدر خطرناک ہے ! اور اس کا علاج کیسے ممکن ہے ، اس مقصد کیلئے ڈاکٹر ریڑھ کی ہڈی کے اندر سرنج لگاتے ہیں ، تاکہ سی ایس ایف مل جاۓ اور ٹیسٹ کئے جائیں اور پتہ لگوایا جاۓ کہ بخار کس قدر خطرناک ہے ابتدائی مراحل میں یہ بخار نزلہ زکام کی صورت بھی اختیار کر سکتا ہے لہذاء ایسی صورتحال میں اینٹی بائیوٹکس کا استعمال کریں ، بھیڑ میں جانے سے گریز کریں کیونکہ گردن توڑ بخار کا یہ وائرس بہت جلد ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے ، زیادہ طبیعت خراب ہونے کی صورت میں اس کو بالکل نظر انداز مت کریں فوراً اپنے معالج سے رابطہ کریں ۔