“مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ شادی کیوں کرنا چاہتے ہیں؟” یہ بیان ملالہ یوسف زئی کا ہے ۔
ووگ میگزین جو کہ ایک بہت بڑا میگزین ہے ۔جس نے حال ہی میں ملالہ یوسف زئی کا انٹر ویو کیا ہے۔ اس میگزین کا انٹرویو کرنا بہت بڑی بات سمجھی جاتی ہے ۔ملالہ یوسف زئی کا نہ صرف اس میگزین میں انٹرویو شائع ہوا ہے بلکہ میگزین کے کو رفوٹو پر ملالہ کی تصویر بھی لگائی گئی ہےجو کہ ایک اعزاز تصور کیا جا رہا ہے ۔یہ ایک ملالہ کا اعزاز ہے لیکن ملالہ نے اس انٹرویو میں ایک عجیب بات کہہ دی۔
میگزین کے انٹرویو میں جب ملالہ سے محبت و شادی کے بارے میں مختلف سوالات کیے گئے۔ محبت کی زندگی کسی ہونی چاہئے؟ ایک پارٹنر کیسا ہونا چاہئے؟اپنی محبت کی زندگی کسی ہے؟وغیرہ ۔۔انٹرویو لینے والا کہتا ہے ، ملالہ ان سوالات پر شرما رہی تھی اور جواب نہیں دے سکی۔لیکن جب انٹرویو اپنے اختتام پر جا رہا تھا تو ملالہ کو جانے کیا خیال آیا اور یہ قصہ دوبارہ چھڑ دیا۔ملالہ نے جب اس موضوع پر دوبارہ بات کی تو اسی مواقع پر انہوں نے شادی کے بارے میں ایک نہایت عجیب بات کر دی۔ جب پوچھا گیا آپ کو محبت کرنا پڑی تو آپ کس کا انتخاب کرے گئی؟
ملالہ کا جواب:”آپ جانتے ہو، سوشل میڈیا پر ، ہر کوئی اپنے تعلقات کی کہانیاں شیئر کر رہا ہے اور آپ پریشان ہو جاتے ہیں۔”۔۔۔۔”اگر آپ کسی پر اعتبار کر سکتے ہیں یا نہیں ، آپ کو کیسے یقین ہو سکتا ہے”
جب بات آگے بڑھی اور ملالہ کے والدین کی شادی پر آئی کہ انہوں نے بھی ایک دوسرے پر اعتبار کیا اور چانس لیا اور شادی کی تو آپ کیوں نہیں لے رہی ۔جس کے جواب میں ملالہ نے نہایت عجیب بات کی جو کہ وجہ تنازعہ بن رہی ہے۔ملالہ نے کہا:
“l still don’t understand why people have to get married. If you want to have a person in your life , why do have to sign marriage papers, why cant it just be a partnership?”
” مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آرہی ہے کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنا ہے۔ اگر آپ اپنی زندگی میں کوئی فرد رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے ، کیو ں یہ صرف شراکت نہیں نہ بن سکتاہے؟”
ملالہ ایک مسلم لڑکی ہے ۔ ایک مسلم گھرانے میں پیدا ہوئی ہے اور اسلامی تعلیمات اور مسلم روایات کو بخوبی جانتی ہیں۔لیکن ملالہ کا شادی کے بارے میں یہ بیان اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ۔قرآن مجید میں شادی کے احکامات موجو د ہیں۔ حضرت محمد ؐ کی حیات طیبہ کو دیکھ لیں شادی کرنے کی تعلیمات موجود ہیں۔جب کہ ملالہ جو بات کر رہی ہے وہ مغربی سوچ کو پروان چڑھا رہی ہے۔مغرب کی سوچ ہے کہ شادی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بغیر شادی کے رہے اور بچے پیدا کریں۔