Skip to content

انا

انا انسان کو کہاں تک لے جاتی ہے آئیں آج سجل نامی ایک عورت کی بات کرتے ہیں

سجل پڑھی لکھی بااختیار باوقار خاتون ہے. جو کہ پیشے سے صحافت میں تھی ایک دلیر صحافی سجل کی شادی علی نامی لڑکے سے ہوئی تھی. سجل بہت خوبصورت اور دوسروں کا خیال کرنے والی لڑکی تھی .سجل علی کافی حد تک نارمل زندگی گزار رہے تھے. دونوں ہی باہر کام کرتے تھے مگر انکی زندگی میں ہلچل تب پیدا ہوئی. جب رباب انکی زندگی میں آئی رباب علی کی ماموں زاد تھی رباب نہایت ہی چلاک اور خود غرض لڑکی تھی. رباب علی سے بہت بےتکلفی سے رہتی علی کے ماموں کا انتقال ہوگیا جسکی وجہ سے رباب علی کے گھر آگئی.

کیونکہ علی کے علاؤہ رباب کی زمہ داری کوئی لینے کے لیے تیار نہ تھا. سجل چونکہ صحافی تھی اسکا وقت اس سے آگے چلاتا سجل کے پیچھے سے رباب اور علی نزدیک ہوتے گئے. علی کو رباب میں دلچسپی پیدا ہونے لگی. رباب کی ادائیں مرد کے دل کو موہ لینے والے تھیں .سجل جب اس بات کا پتہ چلا تو سجل نے یہ سوچ کر کہ ی اس پر کسی اور کو فوقیت دی اس نے علی سے آنا میں آکر علادہ ہونے کا فیصلہ کرلیا علی کچھ وقت کے لیے ضرور غلط راستے پر نکل پڑا تھا. لیکن وہ سجل سے دل و جاں سے محبت کرتا تھا مگر سجل اپنے گھر آگئی گھر آتے ہی اسے پتہ چلا کہ وہ امید سے ہے علی کو بھی اس بات کا علم ہوا علی نے رباب کو اسکی پھوپھی کے باس بھیج دیا علی روز سجل سے معافی مانگے جاتا. مگر سجل اسے بے عزت کرکے روز بھیج وادیتی اور یوں کچھ مہینوں بعد سجل نے ایک بیٹی کو جنم دیا سجل کے والدین اسے بہت سمجھایا کہ علی کو معاف کردے اپنی بیٹی کے لیے مگر سجل نہ مانی سجل بچی کی پیدائش کا ہی انتظار کررہی تھی سجل نے دوبارہ آفس جوائن کیا سجل آنا پرست قسم کی لڑکی تھی اسے یہ بات برداشت نہیں ہورہی تھی کہ کیسے اس پر کسی اور فوقیت دی گئی.

اس نے آنا میں آکر اپنے آفس کے لڑکے کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر کرنے لگی .اور وقت کے ساتھ ساتھ سجل اور اسکے دفتر میں کام کرنے والا یونس کے درمیان نزدیکیاں بڑھنے لگی .سجل بچی کی جانب سے مکمل بے پرواہ تھی وہ آنا کی آگ میں جل رہی تھی .اس نے آنا میں آکر انتہائی قدم اٹھالیا کچھ دنوں بعد سجل کی طبیعت راب رہنے لگی. یونس کچھ دنوں بعد نوکری چھوڑ کر چلا گیا سجل کی طبیعت کچھ زیادہ ہوتی چلی جارہی تھی. سجل کے والدین جب ڈاکٹر سے چیک کروالیا تو معلوم ہوا کہ سجل کو ایڈز ہے .یونس کو ایڈز تھا اس وجہ سے سجل کو بھی ایڈز کی بیماری لگ گئی. سجل وقت کے ساتھ ساتھ موت کے قریب ہوتی جارہی تھی .علی کو معلوم ہوا تو وہ آیا سجل کو دیکھنے مگر بس سجل کی آنا کی جنگ خود اسکے لیے موت کا سامان کرگئی. اور یوں ایک روز سجل مر بھی گئی علی بچی کو لےکر باہر چلا گیا بس انا کھاگئی .

1 thought on “انا”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *