کھوئے ملائی والی مزیدار قلفی گھر پر بنائیں

In عوام کی آواز
May 20, 2021
کھوئے ملائی والی مزیدار قلفی گھر پر بنائیں

السلام علیکم دوستو: گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈا تربوز آئسکریم اور کھوئے ملائی والی قلفی من کو بہت بھاتے ہیں ۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے مزیدار کھوئے ملائی والی قلفی گھر پر تیار کر سکتے ہیں- یقین مانیے یہ بہت ہی آسان ہے اور آپ بہت آسانی سے کر سکتے ہیں۔ سب سے پہلے آپ نے ایک لیٹر خالص دودھ لینا ہے اور اس کو انتہائی دھیمی آنچ پر رکھ دینا ہے۔

اب آپ نے پانچ سے چھ دانے چھوٹی الائچی کے اس میں شامل کرنے ہیں۔ اس کے بعد ڈرائی فروٹ جیسا کہ بادام وغیرہ آپ نے شامل کر لینا ہے۔اس میں تین چائے کے چمچ چینی شامل کر لینی ہے۔اس کے بعد آپ نے ایک ٹکڑا ڈبل روٹی کا لے کر اس کو چورہ کر لینا ہے۔ اور پھر اس میں شامل کر دینا ہے۔اگر آپ چاہیں تو اس میں اپنی مرضی کے فوڈ کلر جیسے لال ، سبز ، گلابی وغیرہ شامل کر سکتے ہیں۔ اگر ایسا نہ بھی کریں تو یہ سفید کلر میں بھی بہت اچھی لگتی ہے۔جب دودھ کافی گاڑھا ہو جائے اور اس میں پیدا ہونے والے بلبلوں کا سائز بڑا ہونے لگے تو آپ نے چولہا بند کر دینا ہے۔ اور اس آمیزے کو ٹھنڈا کر لینا ہے۔قلفی بنانے والےپلاسٹک کے سانچے آپ کو بازار سے ایک سو سے لے کے 150 روپے تک باآسانی مل جائیں گے۔ جب آپ کا بنایا ہوا آمیزہ ٹھنڈا ہو جائے تو اس کو سانچوں میں بھر کر فریج میں رکھ لیں۔ مزے دار کھوئے ملائی والی قلفی تیار ہے۔

خود بھی کھائیں بچوں کو بھی کھلائیں اور اگر اچھی لگے تو ریسیپی آگے شیئر کر دیں ۔ شکریہ