آپ سب جانتے ہیں کہ کرونا وائرس کی وبا پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور اس کے بہت ہی منفی اثرات پوری دنیا کے لوگوں پر ہو رہے ہیں اور لوگوں کا جانی نقصان ہو رہا ہے مگر جو حالات اس وقت ہندوستان میں بنے ہوئے ہیں وہ بہت ہی خطرناک اور غمگین ثابت ہو رہے ہیں۔ لوگوں کی لاشوں کا ڈھیر ہر طرف لگا ہوا ہے۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی محسوس ہو رہی ہے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو تے جا رہے ہیں جس کی لپیٹ میں بچے بوڑھے، جوان سب آ رہے اور ہندوستان کے لوگ ان حالات سے بہت زیادہ پریشان کن حالت میں مبتلا ہیں ہیں۔ انہی حالات کے دوران ایک ویڈیو جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ممبئی کی سڑکوں پر انڈین پولیس میں ایسو پیس فالو کرواتے ہوئے اپنے مسلمان بھائیوں سے درخواست کر رہی ہے کہ وہ اللہ سے ہندوستان کے ان حالات کے لی انہوں نےے دعا کریں درخواست کی کہ مسلمان رمضان کے اس بابرکت مہینے میں اللہ سے انڈیا کے لیے دعا کریں کیونکہ انہوں نے سنا ہے کہ اللہ ان کی اس مہینے میں دعائیں قبول کرتا ہے۔
ہندوستان اس وقت کرونا وائرس کی وبا سے بری طرح دوچار ہے روزانہ کیسس میں اضافہ ہونے کا اندازہ لگ بھگ تین لاکھ 14 ہزار ہو جاتا ہے۔ اموات میں طبی امداد خاص کر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہندوستان میں حالات اتنے خراب ہورہے ہیں کہ لوگ سڑکوں پر ہی دم توڑی جا رہے ہیں اور جیسا کہ ان کے مذہب میں لاشوں کو جلایا جاتا ہے ہر طرف آگ ہی اگ بھڑکی ہوئی ہے ۔ لوگ آکسیجن نہ ملنے کی وجہ اپنے جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ اس قدر حالات نازک ہونے کی وجہ سے ہندوستان کی پولیس جو کہ کیئ حالات میں مسلمانوں کو اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بناتے رہے انہوں نے مسلمانوں سے اللہ تعالی سے دعا کرنے کی اپیل ظاہر کی۔
اور اس ویڈیو میں ایک پولیس آفیسر میگا فون کے ذریعے مسلمانوں کو اللہ سے دعا کرنے کی اپیل ظاہر کرتا ہے کہ وہ ان کے بیماروں کو شفا دے دے۔ اس افسر نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ آپ نماز میں دعا کریں گے جیسا کہ میں نے سنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں تراویح پڑھتے ہوئے جو دعا کی جائے وہ اللہ کی طرف سے فورا قبول فرما دی جاتی ہے۔ پوری ویڈیو جس میں انڈین پولیس آفیسر مسلمانوں سے درخواست کر رہا ہے جو کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر کافی حدتک وائرل ہو چکی ہے۔
تمام پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ ان کے لیے دعا کریں بےشک انہوں نے ہمارے ساتھ جو بھی کیا لیکن انسان سب سے پہلے آتی ہے کیونکہ ان حالات میں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے اور اللہ سے دعا کرنی چاہیے کہ اس مشکل گھڑی سے ہم سب کو جلد سے جلد نکال دے اور امید ہے کہ حکومت جس حد تک ان کی مدد کر سکتی ہے کرے
!شکریہ
تحریر: بریرہ عارف