پانی کی مناسب مقدار جسم کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پانی کی مناسب مقدار استعمال کرکے ہم کس قدر صحت مند رہ سکتے ہیں اور اس سے فوائد بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ پانی کا انسانی جسم میں کیا کردار ہے؟انسانی جسم55 سے 78 فیصد تک پانی پر مشتمل ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ انسانی جسم کا دو تہائی حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ یہ انسانی جسم کا لازمی جز ہے اس کے بغیر انسانی زندگی ناممکن ہے۔ انسانی جسم کے بہت سے بافت اور اعضاء پانی سے بنے ہوتے ہیں۔ اب ایک نظر جسم میں پانی کی شرح پر ڈالتے ہیں۔
• پٹھوں میں پانی کی شرح 75 فیصد ہے۔
• دماغ کا 90 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔
• ہڈیاں 22 فیصد تک کا پانی استعمال کرتی ہیں۔
• خون میں پانی کی شرح 83 فیصد ہے۔
اس کے علاوہ پانی جسم میں:
• پانی گلوکوز،آکسیجن اور چکنائی کو ان پٹھوں تک لے جاتا ہے جوجسم میں حرکت کرتے ہیں۔ پانی ان پٹھوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ایسڈز کو دور لے جاتا ہے جس سے پٹھے اپنا توازن برقرار رکھتے ہیں۔
• جسم کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ انسانی جسم میں پسینے کی شکل میں خارج ہوتا جس سے جسم اپنا توازن برقرار رکھتا ہے۔ انسان کے جسم میں پسینہ کا خارج ہونا انتہائی ضروری ہے جو پانی کے بغیر ناممکن ہے۔
• پانی ہمارے جسم میں سے فاضل مادوں کو پیشاب کے زریعے خارج کرتا ہے جو انسان کی نشوونما کے لیے ایک اہم جز ہے۔
• نظامِ ہاضمہ کے لیے پانی کا بہت اہم کردار ہے۔ ہماری تھوک اور معدے میں پائے جانے والے گیسٹرک ایسڈ میں بھی پانی کی مقدارشامل ہوتی ہے۔ خوراک کو چبانے اور ہضم ہونے میں بھی پانی کا اہم کردار ہے۔
• پانی ہمارے جسم کے لیے روغن کا کام کرتا ہے ایسے جیسے تیل مشین کے لیے کام کرتا ہے۔
جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہونے والی علامات اور اس کے اثرات:
• تھکاوٹ کا ہونا
• درد شقیقہ کا ہونا
• قبض کا واقع ہونا
• پٹھوں کا کھینچ اور اکڑ جانا
• بلڈ پریشر کا مسلہ در پیش آنا
• گردوں میں خشکی اور بیماریوں کا جنم لینا
• خشک اور جلد کا کھردرا پن دکھائی دینا
• جسم میں اگر 20 فیصد تک پانی کم ہوجائے تو انسان کی موت واقع ہوسکتی ہے
• گہرے رنگ کا پیشاب کا آنا جو پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے کچھ اور بھی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن پانی کی مناسب مقدار نا استعمال کرنے سے یہ وجہ بنتی ہے
اس ساری معلومات سے آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ پانی ہماری زندگی اور خاص طور پر ہمارے جسم میں کتنا اہم کردار ادا کرتا ہے اس لیے روازنہ کی بنیاد پر ہم لوگوں کو مناسب مقدار میں پانی استعمال کرنا چاہیے۔