ویلنٹائن ڈے یا حجاب ڈے، عورت کی عزت کس میں؟؟؟

In اسلام
February 02, 2021

جیسا کہ ھم سب جانتے ھیں کہ 14 فروری کا دن غیر مسلم اقوام ویلنٹائن ڈے کے طور پر مناتی ہیں- لیکن اس سے بھی زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے جان سے پیارے مُلکِ پاکستان میں بھی یہ فتنہ سر پکڑتا جا رہا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے کُچھ ناسمجھ بہن بھائ مغرب کی چکا چُوند سے متاثِر ہو کر اور ان انگریزوں کی انگریزی سے مرعُوب ہو کر اپنی غیرت مندانہ ثقافت کو بھلاۓ بیٹھے ھیں- اور حقیقتاً یہ بھی مغرب کی غلامی کی ہی ایک شکل ہے-
کیونکہ بحیثیت مسلمان ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہونا چاہیے- وہ ثقافت جس میں حیاداری ہے، جس میں عورت گھر کی زینت ہے نہ کہ مغرب کی عورتوں کی طرح گلی، محلے، سڑک، بازار اور آج کی جدید یعنی ماڈرن نظام کے مطابق شاپنگ مالز میں رکھے ھوۓ ڈیکوریشن پیس کی طرح ہے، جسکو ہر کوئ اپنی خواہش کے مطابق استعمال کرے اور پھر کوڑے دان میں ٹِشو پیپر کی طرح حقیرانہ انداز میں پھینک دے- یہ ہے وہ عِزّت جو مغرب اپنی قوم کی بیٹیوں کو دیتا ہے اور یہی وہ عِزّت ہے جو امریکہ جیسی سُپر پاور کی عورتوں کو دی جاتی ہے-
اور ہماری قوم خاص طور پر ھماری قوم کی معصوم بیٹیاں، ان کی ظاھری چکا چوند اور کھوکھلی ترقّی سے مُتاثِر ہو کر ان کی اس ظالمانہ بھیڑ چال میں شامل ہوئ چلی جا رہی ہیں- اور اپنی شاندار اخلاقی اقدار اور چادر و چار دیواری کو پس پشت ڈال کر مغرب کی اندھا دھند تقلید میں لگی ہوئ ہیں- حالانکہ برسوں پہلے ہمارے پیارے شاعرِ مَشرِق علامہ اقبالؒ نے اپنے نوجوانوں کیلیۓ اپنی مومنانہ فراست سے دیکھتے ہوۓ یہ پیشگوئ کی تھی کہ مغرب کی طرف جاؤ گے تو ڈوب جاؤ گے- تو اقبال کے شاہینوں کو بھی اپنے مخلصانہ شاعر کی اس فراست سے کچھ سبق سیکھنا چاہیے اس سے پہلے کہ ہم ہاتھ مَلتے رہ جائیں کیونکہ:
گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں اور
گئ عزت بھی ہاتھ آتی نہیں
میرا آپ سے سوال:
ایک سادہ سی مثال دے کر بات کا اختتام کرتے ہیں کہ ایک انسان اگر اپنی بیوقوفی کی وجہ سے کنویں میں چھلانگھ لگا رہا ہو تو کیا کوئ دوسرا انسان اس کی ہمت کرے گا، یقینناً نہیں- مگر یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ اس بیوقوف انسان کی بھیڑچال میں کوئ دوسرا کیوں نھیں شامل ہو گا؟ اس کا جواب واضح ہے کہ ہر ایک کو اپنی جان پیاری ہے- اس لیۓ کوئ بھی ایسی بیوقوفی نہیں کرے گا- اب میرا آپ لوگوں سے سوال ہے جسکا جواب بھی آپ خود ہی دیں گے کہ کیا جس طرح ہمیں اپنی جان پیاری ہے، ہمیں اپنا ایمان اور عزت بھی کیا ویسے ہی پیاری ہے؟؟؟؟