تمہید:
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ ہم نے ایک سریز شروع کی ہے جس میں ہم آپ تک تاریخ کے کچھ واقعات پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں جن میں کچھ اقساط ہم پہلے ہی آپ تک پہنچا چکے ہیں اور کچھ اپنے وقت پر اسی تسلسل ہم آپ تک پہنچاتے رہیں اس سریز کی قریب دو یا تین قسطیں ہم پہلے ہی لکھ کر آپ تک پہنچا چکے ہیں اور کچھ ہم آپ تک پہچانے کی کوشش کر رہیں ہیں ۔
پچھلی قسط میں ہم نے ہاشمی تحریک کا آغاز شروع کیا تھا جو جگہ کم ہونے کی وجہ سے کچھ تو ہم آپ تک پہنچا سکے لیکن کچھ رہ گئی اور اس میں جو رہ گئی تھی وہ یہ تھی (شہادت امام زیدبن علی ) تو اسی کو لے اب ہم آگے شروع کریں گے آج کی قسط میں ہم آپ کو شہادت امام زید بن علی آپ تک پنچانے کی کوشش کریں گے مگر اس پہلے اگر آپ نے پہلی دو قسطیں نہیں پڑھی تو آپ پہلے ان کو پڑلیں ہماری پرفائل پر جا کر۔ اور پھر اس کے بعد آپ یہ قسط پڑھیں تاکہ جس تسلسل سے ہم چل رہے ہیں اسی تسلسل سے آپ بھی ہمارے ساتھہ چل سکیں تو آئیے آج کس قسط کو شروع کرتے ہیں۔
شہادت امام زید بن علی(رضی اللہ تعالٰی عنہ)
حضرت امام حسین ( رضی اللہ تعالٰی عنہ) کی شہادت کے بعداہلِ بیت میں سے آپ کے صاحبزادے امام زین العابدیں جو آپ کی فاطمی اولاد کے واحد نمائندہ تھے میدان سیاست سے کنارہ کش ہو گئے۔ اس طرح حضرت علی (رضی اللہ تعالٰی عنہ) کی فاطمی اولاد خلافت کے معاملہ میں سکوت اختیار کر گئی سوائے امام زید بن علی بن حسین (رضی اللہ تعالٰی عنہ) کے، جنہوں نے خلیفہ ہشام (122ھ) میں اپنے لیئے اعلانیہ بعیت لی۔ صرف کوفہ میں پندرہ ہزار آدمیوں نے فورا ہی ان کے ہاتھہ پر بعیت کر لی۔ امام محمد بن حنیفہ نے جو ان کے حامی تھے انہیں کسی مناسب وقت کے انتظار کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے بعجلت کوفہ سے خروج کا آغاز کر دیا۔ کوفیوں نے ان کے ساتھی بھی ویسے ہی بے وفائی کی جس طرح انہوں حضرت (رضی اللہ تعالٰی عنہ ) اور حضرت عبداللہ بن زبیر (رضی اللہ تعالٰی عنہ) کو دھوکہ دیا تھا۔آپ نے چونکہ حضرت ابو بکر صدیق(رضی اللہ تعالٰی) اور حضرت عمر (رضی اللہ تعالٰی) کے بارے میں محبت و اتفاق کا طرز عمل اپنایا اور انہیں برحق مانا اس لیے بہت سے شعیانِ اہلِ بیت نے آپ کا ساتھ چھوڑ دیا، امام زید نے کوفہ کے گلی کوچوں ایک ایک شخص کے گھر پر دستک دی اور انہیں اپنی بعیت یاد دلائی لیکن سوائے 229 آدمیوں کے کوئی بھی ان کے ہمراہ چلنے کو تیار نہ ہوا۔ اس کے باوجود آپ نے سُنتِ حسینی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ آپ کی شہادت سے عملی مزاحمت کا باب ختم ہوگیااور عباسی تحریک کو آلِ محمدؐ کی مظلومیت کا نعرہ مل گیا۔
آخری الفاظ:
اب ملتے ہیں اگلی کست میں آپ کو یہ سلسلہ کیسا لگ رہا ہے نیچے کمینٹ سیکشن میں اپنی قیمتی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کریں تاکہ ہم آگے بھی آپ کے لیے ایسی ہی تاریخی معلومات لے کر آتے رہیں۔
(اللہ پاک ہم سب کا حامیوناصر ہو) آمین یارب العالمین۔