کیا آپ بھی اپنے شادی پر انوکھی درخواست کر کے شادی کا مزہ دوبالا کرنا چاہینگے۔

In شوبز
January 28, 2021

شادی کا پروگرام ہر انسان کی زندگی کا بہت اہم موقع ہوتا ہے۔جو وہ کبھی نہیں بھولتا۔تو کیوں نا وہ ایسے موقع کے لئے تیاریا ں کریں ۔اس پروگرام کی تیاریوں کا آغاز انسان کے ذہن میں رشتہ طے ہونے کے بعد شروع ہو جاتا ہے ۔جب شادی کی تاریخ فکس کر دی جاتی ہے باقاعدہ شادی کی تیاریوں کا آغاز ہو جاتا ہے ۔ ہر کوئی یہ کوشش کرتا ہے کہ وہ اس موقع پر کوئی اور کام نہ کرے اور ہر کوئی اس موقع کے لئے ڈیپارٹمنٹ سے چھٹی لازمی لیتا ہے۔ہر انسان اپنے عزیزوں کے پروگرام کے لئے بھی ڈیپارٹمنٹ سے چھٹیاں لیتے ہیں ۔ اسی دن کے حوالے سے کچھ ایسی ہی درخواستوں کے متعلق بات کرتے ہیں جو یقینا حیران کن تو ہے مگر اس سے شادی کا مزہ بھی دوبالا ہوجاتا ہے۔
بارات کے لیے نئی سڑک بنوانے کی درخواست
کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ پڑوس ملک بھارت کی ایک ریاست اترپردیش میں شادی کے لئے ایک انوکھا درخواست کیا گیا۔ جب کرشمہ نامی لڑکی جس کی شادی طے پائی تھی خود ہی وہاں موجود مجسٹریٹ کے دفتر جا پہنچیں اور وہاں اس لڑکی نے ایک درخواست جمع کروائی جس میں صاف صاف لکھا تھاکہ ہمارے گاؤں کی سڑک کافی خراب ہے ۔آئےروزباراتیوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ تاہے۔اور دلہن کی گاڑی خراب ہونے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔لڑکی نے درخواست میں مزید بتایا کے میری شادی ہونے والی ہے اور جج کے شادی کی تاریخ بتاکر درخواست دائر کر دی کہ اس تاریخ سے پہلے سڑک کو پختہ کیا جائے۔تاکہ میری شای پر باراتیوں کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
شادی کے بعد ہنی مون کی انوکھی درخواست
کچھ عرصہ پہلے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔یہ درخواست ایک گورنمنٹ سکول ٹیچر کی جانب سے اپنے افسران کو دی گئی جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ خاتون ٹیچر کاتعلق پاکستان سے تھا ۔خاتون نے اپنے درخواست میں بتایا تھا کہ میری حال ہی میں شادی ہوئی ہے ۔ مزید بتایا کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنے ہنی مون کو یاد گار بناوں۔اس کے لیےمیرے شوہر نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ میں اور میرے شوہر دونوں دوہفتوں کے لیے ہنی مون پر جائيں گے ۔ جس کے لیے مجھے 14 دن کی چھٹی درکار ہیں ۔خاتون ٹیچر نے اپنے درخواست میں ہنی مون پر جانے الےمقامات کے نام بھی بتائیں جیسے مالم جبہ،سوات،مری،نتھیا گلی۔خاتون نے بتایا کہ ہم نے منصوبہ بندی کر لی ہے لہٰذا میں درخواست کرتی ہوں کہ میری یہ درخواست منظور کر لیں تاکہ میں اپنے خوابوں کو پورا کر سکوں اور اپنے شوہر کو کچھ وقت دے پاوں۔

/ Published posts: 20

سلام میں ہشام یہاں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔میں یہاں روزانہ کی بنیاد پر اہم آرٹیکل لکھونگا۔جو کہ آپ کے انتہائی کام آیئنگے۔شکریہ

Facebook