اسلام علیکم ! اگر آپ کا کوئی بیٹا یا بیٹی ہے تو آج کی اس معلومات سے آپ اپنے بچوں کی اچھی پرورش کر پائیں گے آپ ایک اچھے والد کہلائیں گے ۔
آج کے اس تیز دور میں بچے اپنے والدین کی بہت ہی کم سنتے ہیں اور کچھ والدین اپنے بچوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے ان کے احساسات کو نہیں سمجھتے ۔ ہر ماں باپ اپنے بچوں کو بہت خوش دیکھنا چاہتے ہیں ۔ لیکن ایک جگہ پر غلطی کر جاتے ہیں کہ ان کو آخری خوشی بھی اپنی مرضی سے دینا چاہتے ہیں ۔
آپ اپنے بچوں کے دوست بن جائیں ۔ ایسے دوست کے کوئی بھی بچہ اپنے والدین سے کوئی بھی بات چھپا نہ سکے ۔ آپ اپنے بچوں کے اگر دوست نہیں بن کے رہیں گے تو کوئی آپ ہی کا دشمن آپ ہی کے بچوں دوست بن کے دشمنی کرے گا ۔ اور آپ کے بچوں کو غلط راستے پر لے جائے گا ۔ اس لیے آپ خود ہی اپنے بچوں کو دوست بنائے رکھیں ۔
اگر آپ کا بچہ بگڑ چکا ہے تو اسے سیدھے راستے پر کیسے لایا جائے ۔ مثال کے طور پر اگر آپ کا بچہ سگریٹ پیتا ہے اس سے آپ لڑیں گے ڈارک سگریٹ پینے سے منع کریں گے تو وہ اس بات سے نہیں رکے گا ۔ اور ضد پر اڑ جائے گا ۔ اس سے آپ اپنے بچے کو سمجھا نہیں سکیں گے ۔ آپ نے اپنے بچے کو اس طرح سے سمجھانا ہے ۔
بیٹا آپ سگریٹ پیتے ہو یہ آپ کی صحت کے لئے اچھا نہیں ہے ۔ اس سے آپ کی صحت پر برا اثر پڑے گا اور آپ کے دوست آپ کو کرکٹ سے نکال دیں گے کیونکہ اگر آپ کی صحت ٹھیک نہیں رہے گی تو آپ کرکٹ صحیح طرح سے نہیں کھیل سکیں گے اس لیے آپ کے دوست آپ کو اپنی ٹیم سے نکال دیں گے ۔
جب بچے کو اچھی طرح سے سمجھ میں آجائے گا کہ سگریٹ پینے سے میرا خود کا ہی نقصان ہے تو بچہ آہستہ آہستہ اپنے عادت کو چھوڑنے کی کوشش کرے گا ۔شکریہ