قرآن پڑھیں اور ذھنی پریشانیوں سے چھٹکارا پائیں

In اسلام
January 26, 2021

عظیم المرتبت، آخری آسمانی کتاب قرآن مجید جو کہ خاتم النبینﷺ پر نازل ھوئی- یہ عظیم الشان کتاب جہاں اپنے اندر بے شمار روحانی فیوض و برکات سمیٹے ہوۓ ہے- وہیں اس میں ذھنی بیماریوں کیلیۓ بھی شفا ھے- اس میں کوئ شک نہیں کہ ایک مسلمان کا قرآن پاک پڑھنا صرف اللہ اور اس کے رسولﷺ کی رضا حاصل کرنے کیلیۓ ہی ھونا چاہئے- لیکن جہاں قرآن مجید حصول الہئ کے حصول کا ذریعہ ھے وہیں آج کے دور میں بڑھتی ہوئ ذھنی پریشانیوں سے چھٹکارا پانے کا بھی بہت آسان اور مجرب ذریعہ ہے- قران پاک کو عزت کی نگاہ سے دیکھنا، اسے بوسہ دینا، اسے چھونا، اس کا ادب کرنا، اس کی تلاوت کرنا، اس کے روشن اصولوں پر عمل کرنا سب ہی دل و دماغ یہاں تک کے قبرکے سکون کا بھی ذریعہ ھے-

ذہنی پریشانیوں سے چھٹکارا پانے کا ایک منفرد طریقہ:
ذہنی پریشانیوں سے چھٹکارا پانے کا ایک اور منفرد طریقہ جو کہ نہایت آسان ھونے کے ساتھ انتہائ پرسکون بھی ھے اور وہ ھے تجویدالقرآن- تجویدالقرآن کا مطلب ہے قرآن پاک کو اسکےصحیح عربی لب و لہجہ میں پڑھنا جو کہ بحیثیت مسلمان ھم پر فرض بھی ھے- بیشک آپ کسی بھی شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھتے ھیں آپ دن کے کچھ حصے میں اپنے آس پاس کسی مدرسے میں قرآن سیکھنے میں تھوڑا وقت لگا لیا کریں اس سے یقینی طور پرآپ کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ھوگا- آپ کے ذھن میں مثبت خیالات پیدا ھوں گے- آپ کے اندر سے مایوسی اور منفی سوچوں کا خاتمہ ھو جاۓ گا- کیونکہ یہی سوچیں ھماری ذھنی پریشانیوں کا باعث بنتیں ہیں- اس طرح آپ اس دن کے باقی تمام کام بھی بہت ھشاش بشاش اور مثبت طریقے سےسرانجام دے سکیں گے-
آن لائن ذہنی پریشانیوں سے چھٹکارا پائیں:
وہ لوگ جن کےآس پاس مدرسہ کی سہولت موجود نہیں ھے وہ اللہ کی رضا کیلیۓ آسانی سے آن لائن قرآن پاک پڑھنا بھی سیکھ سکتے ہیں- ویسے تو پاکستان میں الحمدللہ بہت سے ادارے آن لائن قرآن پاک سیکھا رہیں ہیں- لیکن آپ لوگوں کی سہولت کیلیۓ میں آپ کو بتاتی چلوں کہ آپ سیفیہ آن لائن قرآن اکیڈمی سے بھی گھر بیٹھے آن لائن قرآن پاک آسانی سے سیکھ سکتے ہیں- اور نہ صرف اپنی ذہنی پریشانیوں سے چھٹکارا پا سکتے ہیں بلکہ آپ دنیا و آخرت، دونوں جہانوں کی کامیابیاں بھی سمیٹ سکتے ہیں-