شاہی ٹکڑے بنانے کا طریقہ

In خواتین
January 26, 2021

سب سے پہلے ایک پین میں ایک لیٹر دودھ ڈالیں اسے چولہے پر رکھ کے گرم کریں اب اس میں آدھا چمچ الائچی پاؤڈر ڈالیں ایک چٹکی زعفران ڈالیں ایک کپ چینی ڈالیں دو چمچ بادام کٹے ہوئے ڈالیں دوچمچ کٹے ہو پستے ڈالیں ایک کپ فریش کریم ڈالیں آدھا کپ دودھ الگ سے لیں اس میں دو چمچ کسٹر مکس کریں کسٹر والے دودھ کو پین میں ڈال دیں اب اسے اچھے سے پکائیں اتنا پکائیں کہ آدھا دودھ رہ جائے دودھ کو تیار کرکے فریج میں رکھ دے

اب بریڈ تیار کرنے کا طریقہ

اپنی ضرورت کے حساب سے بریڈ لیں اب انہیں اپنی مرضی کے ڈیزائن میں کٹ کریں اب ایک الگ پین میں آئل لگا کے گرم کریں اب اس میں بریڈ کو ہلکا ہلکا فرائی کریں بریڈ فرائی ہونے کے بعد ایک ڈش میں لگائیں اب اس میں تیار کیا ہوا دودھ ڈالیں اب اس کے اوپر بادام اور پستے کا چورا ڈالیں اگر آپ چاہیں تو اس کے اوپر دو چمچ جام شیریں بھی ڈال سکتے ہیں

اس طریقے سے آپ کے مزے دار شاہی ٹکڑے تیار ہو جائیں گے