سب سے پہلے ایک پین میں آدھا کپ گھی لیں گھی گرم ہونے کے بعد دو سے تین ٹکڑے دال چینی کے ڈالیں پانچ چھے لونگ ڈالیں آدھا چمچ سفید زیرہ ڈالیں ایک منٹ تک اسے فرائی کریں دو عدد پیاز کا پیسٹ بنا کر اس میں ڈالیں پیاز کے پیسٹ کو زیادہ براؤن نہ کریں اب اس میں دو چمچ ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈالیں اسے دو منٹ تک فرائی کریں اب اس میں گوشت ڈالیں گوشت کو پانچ منٹ تک فرائی کریں اب اسے ہلکی آنچ پر ڈھک کر 5 سے 7 منٹ تک رکھ دیں
اب اس میں
آدھا چمچ کالی مرچ پاؤڈر ڈالیں آدھا چمچ نمک ڈالیں اب اس میں دو چمچ لیمن کا رس ڈالیں اب اس میں آدھا کپ دہی ڈالیں چار پانچ ہری مرچیں ثابت ڈال دیں اب اس میں ایک کپ فرش کریم ڈالیں اب اسے پانچ منٹ تک پکائیں اب بادام اور کاجو کا پیسٹ بناکر ڈالیں اب وائٹ کورمے کے پیکٹ سے دو چمچ وائٹ قورمہ مسالہ ڈالیں اب اسے اچھے سے مکس کریں اور ہلکی آنچ پر 5 سے 10 منٹ تک ڈھک کر رکھ دیں
یہ ریسپی شادیوں والے قورمے کی ہے اب آپ جب چاہیں یہ ریسیپی گھر پر بنا سکتے ہیں یا مہمان وغیرہ میں بھی بنا سکتے ہیں