ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں نے امریکہ کو کیسے ہلا کر رکھ دیا۔
بہت کم لوگوں نے سوچاتھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بن جائیں گے۔لیکن وہ بنے ،اور ایک بہت ہی غیر معمولی صدارت کا آغاز ہوا۔وہ امریکہ کو سب سے پہلے رکھیں گے،ان کے اس وعدے نےان کے حامیوں میں جوش پید ا کیا۔جو زیادہ تر سفید فام اور محنت کش طبقے سے تھے۔سٹیل اور کوئلے کی صنعت میں جان ڈالنے کے وعدے سے شروع کر کے انہوں نے چین کے ساتھ تجارتی جنگ کا آغاز کر دیا۔ٹرمپ نے کہا لوگ ہمارے ملک میں آرہے ہیں ۔یہ لوگ نہٰیں ،یہ جانور ہیں۔ٹرمپ نے میکسیکو کی سر حد پر دیوار بنانے کی کوشش کی ساتھ ہی وہ ٹویٹر پر غصہ نکالتے رہے اور پالیسیوں کا اعلان کرتے رہے۔
بین الاقوامی سطح پر بھی وہ ایسے ہی جھگڑے مول لیتے رہے۔شمالی کوریا کے کم جونگ ان کا مذاق اڑانے کے بعدٹرمپ نے ان سے کئی ملاقاتیں کیں۔لیکن شمالی کوریا نے اپنا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام جاری رکھا۔ماحولیاتی معاہدوں سے برطرف ہو کر انہوں نے اتحادیوں کو ناراض کیا۔متنازعہ طور پر یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت ماننے کے بعدانہوں نے متحدہ عرب امارت اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے ایک امن معاہدہ بھی کروایا۔خارجی معاملات پر ان کو قانونی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔امریکی خفیہ ایجنسی کے مطابق روس نے 2016انتخاب میںمداخلت کی لیکن ٹرمپ اور روس کی ملی بھگت کے شواہد نہیں ملے۔یوکرائن پر مخالف جو بائیڈن کی تفیش کرنے کا دباو ڈالنے کےدعووں کے بعد ڈیموکریٹس نے انہیں برطرف کرنے کی کوشش کی۔مگر ریپبلکنز کی اکثریت والی سینٹ نے ان کو معصوم قرار دیا۔
جب وہ قانونی جنگیں جیت رہے تھے کئی جگہ مظاہرے شروع ہو گئے۔نا قدین نے ٹرمپ پر کشیدگی میں اضافے کا الزام لگایا۔ایک بحران جس سے ٹرمپ نہ بچ سکے وہ تھا کورونا وائرس انہوں نے کہا کہ کرونا مہلک ہے مگر وہ اس کا کم اثر دکھانا چاہتے تھے۔صدر خود اس وائرس سے متاثر ہوئے اور ہسپتال میں داخل ہو گئے۔جیسے جیسے لاکھوں ہلاک ہوئے اور معیشت کا حال براہوا ۔ان کے دوبارہ انتخاب جیتنے کے امکانات کم ہوتے گئےاور جوبائیڈن نے 2020کا انتخاب جیت لیا