Skip to content

کاش ڈاکٹر عمر کسی سردار، جرنل،جج،وزیر مشیر کا بیٹا ہوتا۔۔۔۔۔کوئی ٹک ٹاکر ہی ہوتا تو آج زندہ ہوتا

کاش ڈاکٹر عمر کسی سردار، جرنل،جج،وزیر مشیر کا بیٹا ہوتا۔۔۔۔۔کوئی ٹک ٹاکر ہی ہوتا تو آج زندہ ہوتا

 

 

‎ایک شریف اور مڈل کلاس ڈاکٹر اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کیلئے راتوں کو نوکریاں کر نے پر مجبور تھا۔اسے اسکے ہسپتال سے ہی اغوا کیا گیا۔

‎ جھنگ تھانہ وریام والا کے علاقہ میں رات دو بجے مسلح افراد نے مریض بن کر دروازہ کھوایا۔۔۔ مریضوں کے روپ میں اغوا کار تھے۔ دو دن تک وہ اغوا رہا۔ میرے آپکی طرح کا مڈل کلاسیا ایک عام سا شہری تھا سو پتہ تک نہ ہلا. میڈیا پر دو سطری خبر تک نہ چلی ۔

‎ دو دن صرف اسکے گھر والے اور ڈاکٹر کمیونٹی ہی بولتی رہی۔۔۔پر ہماری اوقات ہی کیا ہے۔۔آج اس کی لاش ملی ہے۔ بےدردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔اب اسکا سوگ منانے کو صرف بوڑھے ماں باپ، بیوی 2 سالہ بیٹا اور تین بہنیں بچی ہیں۔۔۔

‎یہ اس درندوں بھرے جنگلی معاشرے کی حقیقت ہے۔۔ اور اس جنگل میں آپ اور میں صرف کیڑے مکوڑے ہیں۔۔۔کاش ڈاکٹر عمر کسی سردار، جرنل،جج،وزیر مشیر کا بیٹا ہوتا۔۔۔۔۔کوئی ٹک ٹاکر ہی ہوتا

‎تو شاید آج زندہ ہوتا

وائی ڈی اے فیصل آباد اس واقعہ میں ملوث تمام درندوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے۔وائی ڈی اے فیصل آباد کی طرف سے سوموار ۷ اگست یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا-اگر اغواء کاروں کو فوری طور پر گرفتار نہ کیا گیا تو پنجاب بھرکے تمام ڈاکٹرز کی طرف سے مکمل احتجاج کیا جائے گا۔

‏‎ڈاکٹر اورنگزیب گجر
‏‎صدر وائی ڈی اے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد

‏‎ڈاکٹر راؤ ذوالقرنین وحید
‏‎چئیرمین وائی ڈی اے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد

‏‎ڈاکٹر جاوید شیخ
‏‎جنرل سیکرٹری وائی ڈی اے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد

‏‎ڈاکٹر احسن اقبال
‏‎سپوکس پرسن

‏‎متحد رہیں
‏‎مضبوط رہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *