اُردو ان پیج سافٹ وئیر
آج میرا آرٹیکل ایک سافٹ وئیرکے بارے میں ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں ہرشخص چاہتا ہے کہ وہ ترقی کرے پیسے کمائے آگے بڑھے اور اپنی شناخت کوہر ایک کے سامنے متعارف کروائے۔
جس طرح کے حالات آج کل چل رہے ہیں ہر انسان یہ چاہتا ہے وہ اپنی اور اپنے گھر والوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ آمدنی بھی کمائے اس ضمن میں اُردو اِن پیج ایک بہترین سافٹ وئیر ہے۔ یوں تو اس سافٹ وئیر کا استعمال کئی برسوں سے ہو رہا ہے ۔ ٹیکس رائٹنگ (تحریر لکھنے) کے لیے بہت کار آمد سافٹ وئیر ہے۔
اس کے زریعے ہم اردو لکھائی کر سکتے ہیں۔ خبریں لکھ سکتے ہیں۔ کتابوں کا مواد بھی اس پے تحریر کیا جاتا ہے ۔ کمپوزنگ کی جاتی ہے ۔ خط و کتابت کی جاتی ہے۔ پینا فلکس پر اردو تحریر کی جا سکتی ہے۔کہانیاں رسالے وغیرہ تحریر کر کہ بنائے جا سکتے ہیں۔ اس میں فانٹس بھی آپکو نت نئے ملتے ہیں۔ اور بھی دوسرے کام انجام دئیے جاتے ہیں۔ آرٹیکل لکھے جاسکتے ہیں۔ تصاویر پہ اُردو شاعری تحریر کی جا سکتی۔ اسکول کالج کے طلبہ کے لیے نوٹس بنا ئے جا سکتے ہیں۔حساب کتاب کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ہر بندہ اتنا پڑھا لکھا نہیں ہوتا کے وہ اکاونٹس کے لیے انگریزی زبان والے سافٹ وئیر استعمال کر سکے۔ اس لیے یہ سافٹ وئیر بچہ بچہ بھی چلا سکتا ہے۔
ہم اپنی اسکلز کو استعمال کر کے روزگار کمپیوٹر پر تلاش کر سکتے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں آج کل ویب سائیٹوں پر بے شمار کام دیا جاتا ہے آپ جن پر جا کےآپ خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں اور پیسے کما سکتے ہیں۔ یہ بھی ایک ہنر ہے اور ہنر مند انسان کبھی بھوکا نہیں سوتا۔
آمید ہے کہ آپکو اس سافٹ ویر کی اہمیت کا اندازہ ہوا ہو گا۔