Skip to content

غیر اللہ کی اطاعت

اللّٰہ کا بندہ جب اللّٰہ کو چھوڑ کر دوسرے انسانوں کا حکم ماننے لگتا ہے اور سوچتا ہے کہ یہ شخص بڑا آدمی ہے یہ سب کچھ کر سکتا ہے اسکے ہاتھ میں میری روزی روٹی ہے یا یہ صاحب اقتدار ہے میرے سارے کام کرسکتا ہے۔مجھے اسی کی فرمانبرداری کرنی چاہیے۔ورنہ میں برباد ہوسکتا ہوں۔یا یہ مجھے جنت میں داخل کروا دینگے۔اس لئے ان کے ہی طور طریقے پر چلنا ضروری ہے۔تو ایسے شخص پر اللّٰہ پاک ہدایت کا راستہ بند کر دیتے ہیں
(قرآن میں اللّٰہ کا ارشاد ہے)
(اگرتونے ان بہت سے لوگوں کی اطاعت کی جوزمین میں رہتے ہیں تو وہ تجھ کو خدا کے راستے سے بھٹکا دینگے) “الانعام 6:6 11”

یعنی بندہ جب بندہ بن سکتا ہے جب ایک خدا کی عبادت کرے۔ ہزاروں خدا جس کے ہوں وہ کب سیدھےسچے راستے پر چل سکتا ہے۔
گمراہ کرنے والی تین وجوہات ہیں
نمبر1-اپنی ذات کی بندگی
نمبر2-اپنے آباؤاجداد اور خاندانی رسومات
نمبر3-زمین پر رہنے والے دولت مند اور بناوٹی پیشواؤں کی بندگی _
یہ تین بڑے بڑے بت ہیں جن کے آگے انسان جھکا رہتا ہے _
لہذا جو انسان سچا مسلمان بننا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ سب سے پہلے اپنے یہ تین بت مسمار کرے انھیں توڑ دے۔پھر وہ ایک سچا مسلمان بن سکے گا _ورنہ اسکا بندہ خدا ہونا مشکل ہےچاہےوہ جتنی نمازیں پڑھ لے روزے رکھ لےکوئی فائدہ نہیں وہ صرف اپنے آپ کو دھوکا دیتا رہے گا۔لیکن اللّٰہ تعالیٰ کو دھوکا نہیں دے سکتا_
میں نے جن باتوں کا ذکر کیا اصل میں یہ اللّٰہ کے ساتھ شراکت داری ہے جو اللّٰہ لا شریک کو بالکل بھی پسند نہیں۔ اللّٰہ زمین وآسمان کے گناہ معاف فرما دے گا لیکن شرک معاف نہیں کرے گا۔تو میرے بھائیو بہنو!اپنا یقین صرف اللّٰہ پر رکھو۔اور دل میں سچا یقین بناؤ کہ دنیا میں جو بھی ہوتا ہے اللّٰہ سے ہوتا ہے اللّٰہ کے غیر سے کچھ نہیں ہوتا۔پوری دنیا اگر آپ کو نقصان پہنچا نا چاہے تو نہیں پہنچا سکتی جب تک اللّٰہ نہ چاہے اور تمام دنیا کے لوگ آپ کو فائدہ پہنچا نا چاہیں تو نہیں پہنچا سکتے جب تک اللّٰہ نہ چاہے_
(میری اطاعت کرو٬اور میرے رسول کی اطاعت کرو)
“المائدہ 5 : 92″
(اگر میرے رسول کی اطاعت کروگے تب ہی تم کو ہدایت ملے گی)
” النور 54:24 ”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *