انار۔
سردیوں کا ایسا پھل ہےجو خون کی کمی پوری کر کےآپ کے چہرے کو لال اور سرخ کر دیتا ہےہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ صحت مند رہےاس کا چہرہ ہشاش بشاش نظر آےٴ جسم میں کسی وٹامن کی کمی نہ ہو خون کی کمی بھی نہ ہولیکن بعض اوقات انسان احتیاط کرتے ہوےٴ بھی بیماریوں مبتلا ہو جاتے ہیں اور خون کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں خون کی کمی دور کرنے کے لیے انار ایک بہتریں پھل ہے ان دنوں انار بازار میں وافر موجود ہے یہ انتہائی لذیذ اور رسیلا پھل ہے یہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے انار کی تین اقسام ہیں انار شیریں،انارمنجوش،یعنی کھٹا میٹھا،اور انار ترش یہ بھی کھٹا میٹھا ہوتا ہے یہ تینوں اقسام انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہوتی ہیں اور ایک انار مکمل غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس میں فائبر،پروٹین،وٹامن اورپوٹاشیئم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے اور دل ودماغ کو بھی طاقت دیتا ہے انار جگر اور معدے کی بھی اصلاح کرتا ہے اور جسم کو صحت مند بناتا ہے انار جسم میں خون کی کمی سے پیدا ہونے والی کمزوری کو دور کر کے قوت بحال کرتا ہے ۔
اس کے علاوہ انار ملیریا،ڈینگی،بخار اور خون کے سرطان جیسے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے جگر میں صفراء کی زیادتی،گرمی ،خون کی خرابی،یرقان اور دیگر امراض کے لیے انار کمال کا پھل ہے انار چہرے کو بھی تروتازہ کرتا ہے یہ چہرے سے کیل مہاسے بھی ختم کرتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی بھی دور کرتا ہے اس کے علاوہ جسم میں موجود کیلوریز کو کنٹرول کرتا ہے جو افراد موٹاپے کا شکار ہیں وہ اسے استمال کر کے موٹاپے پر قابو پا سکتے ہیں۔
سیب۔
سیب ایک نہایت صحت افزا غذا اور نہایت طاقت بخش دوا ہے اس کے متواتر استمال سے صحت و شباب میں چار چاند لگ جاتے ہیں روزانہ نہار منہ تین سیب کھا کر اوپر سے دودھ پیا جاےٴ تو ایک دو ماہ میں ہی صحت قابل رشک بن جاتی ہے جسم مضبوط ہو جاتا ہے جلد کا رنگ و روغن نکھر آتا ہے چہرے پر سرخی کی لہر آجاتی ہے محتصر الفاظ میں یوں کہنا چاہیےکہ اس غذا سے وہ تمام فوائد حاصل ہو جاتے ہیں جن کا ذکر بڑی بڑی قیمتی دواوٴں کے اشتہاروں میں تو پایا جاتا ہے مگر جو در اصل کسی دوا سے حاصل نہیں ہوتے تازہ پھلوں اور سبزیوں کا ذیادہ استمال بہت سی بیماریوں سے بچنے کا ایک راستہ ہے
Thursday 7th November 2024 6:26 am