پاکستان کے صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور ایک زندہ دلانے لاہور کے نام سے بھی منسوب ہے۔ کراچی کے بعد یہ پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ لاہور پاکستان کا ثقافتی،تعلیمی اور تاریخی مرکز ہے۔ لاہور خاص طور پر اپنی تاریخ کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ یہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں مشہورومعروف ہے۔ لاہور دریائے راوی کے کنارے پرواقع ہے اور اس کی آبادی ایک کروڑ سے زیادہ ہے۔
چند تاریخی عمارات:-
شاہی قلعہ،شالامارباغ،بادشاہی مسجد،مقبرہ جہانگیراور مقبرہ نور جہاں مغل دور کی یادیں ہیں جو آج بھی اپنی فن و تعمیر کی وجہ سے دنیا میں مقبول ہیں۔ لاہورمیں سکھوں اور برطانوی دور کی بھی عمارات موجود ہیں۔
اس کے علاوہ بھی لاہور میں بہت سے مقبول مقام ہیں۔جن میں مسجد وزیرخان اور مینارِ پاکستان ہیں۔
مشہوربزرگ واولیاء کرام:-
لاہور میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری،حضرت مادھو لال حسین،حضرت گھوڑے شاہ،حضرت شاہ جمال،حضرت شاہ محمد غوث،حضرت میاں میر،حضرت موجِ دریا بخاری اورحضرت میاں وڈھا شامل ہیں۔
شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کا مزار بھی لاہور میں موجود ہے جو بادشاہی مسجد کے سامنے ہے۔
لاہور کا قدیم شہر اب کے موجودہ دور میں جدید بستیوں اور عمدہ عمارات سے تیار ہو چکا ہے۔ جن میں چند مشہور ماڈل ٹاؤن،گلبرگ،ڈیفنس،سبزہ زار سکیم،گرین ٹاؤن،جوہرٹاؤن اورٹاؤن شپ نمایاں ہیں۔ اس کے علاوہ قابل دید مقامات میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ،پنجاب یونیورسٹی،عجائب گھر،باغ جناح،مال روڈ،گلشن اقبال،انارکلی اور ریس کورس پارک شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اب لاہور میں جدید روڈ،سڑکیں،ریل ویز،میٹرو اور اورنج ٹرین سے لاہور کا رنگ نرالا ہے۔
لاہور کے رنگ:-
لاہور میں استعمال ہونے والی خوراکیں بہت عمدہ ہیں جو پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ اور اس کی واضح دلیل موجودہ بین الاقوامی سطح کے ہوٹل ہیں۔ اور بڑی دلیل موجود گوال منڈی فوڈ اسٹریٹ اور پرانی انارکلی فوڈاسٹریٹ ہے جہاں پر ہر روز شام کے وقت علاقائی اور بیرونی ممالک کے سیاحوں کا تا نتا بندھا ہوتا ہے۔
یہاں کے مشہور کھانوں میں سری پائے،تکہ کڑاہی،مرغ بوٹی،سجی،بریانی،کباب اور قورمہ وغیرہ بہت ہی مقبول حد تک شامل ہیں۔
لاہور میں تہوار بھی بہت جوش وخروش سے منائے جاتے ہیں۔ لاہور میں تمام دوسرے علاقوں میں سے بھی لوگ آباد ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ بات بہت مشہور ہے کہ ہفتے میں سات دن اور آٹھ تہوار منائے جاتے ہیں۔
لاہور کے مشہور تہوار:-
1۔عیدالفطر 2۔ عیدالضحٰی 3۔عید میلادالنبی 4۔بسنت 5۔ دیوالی 6۔دوسہرا لوھڑی 7۔بھدرکال کا میلہ 8۔پارکامیلہ 9۔بے ساکھی 10۔جوڑ میلہ 11۔ہولی 12۔اور میلہ چراغاں وغیرہ مشہور ہیں۔
لاہور کے ان تمام تہواروں میں حکومت خود گرم جوشی سے نہ صرف مناتی ہے بلکہ عوام کو سیکورٹی بھی فراہم کرتی ہے۔
اور خصوصی طور پر بسنت کا میلہ تو لاہور کی صدہا سال پرانی رسم کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس کا انتظار سارا سال کیا جاتا ہے۔ مرد،عورت،بچے اور بزرگوں کا بے حد رش ہوتا ہے۔ بیرونے ملک سے بھی لوگ شامل ہوتے ہیں۔ اس بسنت سے لاہور شہر پوری دنیا میں دوستی اور خیر سگالی کا پیغام دیتا ہے۔
شہر لاہور تیری رونقیں دائم آباد
تیری گلیوں کی ہوا کھینچ کے لائی مجہ کو
زندہ دلانے لاہور زندہ باد، پاکستان زندہ باد۔