اسلام علیکم دوستوں
آج میں آپ کو بلغاریہ کے ورک ویزے کے بارے میں معلومات فراہم کروں گا کہ آپ گھر بیٹھے بلغاریہ کا ورک ویزہ کس طرح حاصل کر سکتے ہیں اور کن کن شعبوں میں وہاں ملازمت اپلائی کی جا سکتی ھے
دوستوں… ہر بندہ چاہتا ھے کہ وہ یورپین ممالک سمیت ترقی یافتہ ملک کا ورک پرمٹ حاصل کر کے ان ممالک میں جا کر اپنا روزگار کما سکے
زیادہ تر لوگوں کا رجحان
کینیڈا
امریکا
آسٹریلیا
نیوزی لینڈ
اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرف زیادہ ھے
لیکن یورپ میں کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جہاں ملازمت کے بہت زیادہ مواقع ھیں اور یہ ممالک سیر و تفریح کے لیے بھی اپنا الگ مقام رکھتے ہیں.
انہی میں سے ایک بلغاریہ بھی ھے جو یورپین ملک اور یورپین یونین کا ممبر بھی ھے
یہاں پر بھی ملازمت کے بہت زیادہ مواقع موجود ھیں.
بلغاریہ کی کرنسی (لیو) ھے اور پاکستانی 100 روپے کے برابر ھے
بلغاریہ کا ورک ویزا حاصل کرنے کے لیے پہلے آپ کے پاس بلغاریہ میں ملازمت کا انتظام ہونا چاہئے
اور اب آپ یہ ملازمت بلغاریہ کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں
مگر اس سے قبل آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ بلغاریہ میں کن قسم کے شعبوں میں ملازمین کی ضرورت ھے؟؟
ملازمت کے شعبوں کی فہرست آپ کو معلوم ہونگی تب ہی آپ اپنے متعلقہ شعبوں میں رجوع کر سکیں گے،
سب سے پہلے آپ دیکھیں کہ ان شعبوں میں موجود آپ کی فیلڈ سے متعلقہ ملازمت موجود ہیں یا نہیں؟
بلغاریہ میں
انرجی اینڈ میننگ
آئی ٹی + انجینئرز
بلڈنگ
ایگریکلچر
ٹورازم
پرائمری جاب سیکٹر
آئرن + اسٹیل انڈسٹری
انڈسٹری اینڈ ورکرز
کنسٹرکشن ورکرزز
نرسز + فارمیسی
ٹریڈ ورکرز
کی ملازمت موجود ھے اور آپ ان شعبوں میں اپلائی کر سکتے ہیں..
دوستوں.. اب آپ کو یہ ملازمت اپلائی کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں
اس کے لیے آپ کو بلغاریہ کی سرکاری ویب سائٹ پر جانا ہوگا مگر اس سے قبل آپ کسی ٹائپنگ سینٹر سے ایک
(سی وی) اور کور لیٹر انگلش میں بنوا لیں اور اس میں اپنے شعبہ سے متعلق “ورک ایکسپیرینس” بتائیں کیونکہ ایمپلائر نے آپ کو ملازمت آپ کے ورک ایکسپیرینس پر ہی دینی ھے.
آپ نے اپنی (سی وی) اور کور لیٹر کی اپنے موبائل سے فوٹو لے لینی ہے یا ان کی سکین کاپی لے لیں اور اسے اپنے لیپ ٹاپ یا موبائل یا کمپیوٹر، جہاں سے بھی آپ اپلائی کرنا چاہ رہے ہیں اس میں یہ سکین پاپی رکھ لیں.
اس کے بعد ایک بات اور ذہن میں رکھیں کہ جو آپ کے شعبے سے متعلق ملازمت ھے آپ نے اس میں ہی اپلائی کرنا ھے
مثال کے طور پر آپ الیکٹریشن ہیں اور آپ کے پاس اپنے ہنر کا ورک ایکسپیرینس ھے تو آپ نے الیکٹریشن کی ملازمت ہی اپلائی کرنی ھے
کیونکہ ایمپلائر نے آپ کا انٹرویو کرنے کے بعد ہی آپ کو نوکری دینی ھے اور یہ نہ ہو کہ آپ انٹرویو میں ہی فیل ہو جائیں..
بلغاریہ کی سرکاری ملازمت ویب سائٹ پر الیکٹریشن کی اگر 1500 ملازمتیں موجود ہیں تو آپ نے کوشش کرنی ھے کہ زیادہ سے زیادہ ملازمتیں اپلائی کریں کیونکہ انہیں اپلائی کرنے میں کوئی معاوضہ ادا نہیں کرنا پڑے گا
تو جتنی زیادہ آپ ملازمتیں اپلائی کریں گے اتنے ہی آپ کو ملازمت ملنے کے مواقع زیادہ ہوں گے.. جاری ھے
نوٹ: ابھی مجھے پتہ نہیں کہ اس آرٹیکل میں کسی ویب سائٹ کے لنک لکھنے کی اجازت ھے بھی یا نہیں ورنہ میں آپ کو اس آرٹیکل میں تمام ویب سائیٹس کے ایڈریس بھی ٹائپ کر دیتا))
جاری ھے……
اس کے لیے آپ کو گوگل پر جاکر بلغاریہ کی سرکاری ویب سائٹ کھولنا ہوگی
بلغاریہ ویب سائٹ کھولنے کے بعد نظر آنے والے تمام شعبوں پر آپ کلک کر کے اپنے شعبہ سے متعلق ملازمت سرچ کریں
اور نئی ملازمتوں پر کلک کریں جو کہ کم از کم ایک ہفتے سے پرانی نہ ہو
جو بھی ملازمت آپ کے شعبے سے متعلقہ ھوں تو آپ اس پر کلک کریں گے تو ملازمت کی تفصیل کے نیچے ایمپلائر کا ای میل ایڈریس نظر آئے گا جس پر آپ نے اپنی (سی وی) اور کور لیٹر ایمپلائر کو سینڈ کر دینا ھے
اسی طرح کئی ملازمتوں کی تفصیل کے نیچے آپ کو کمپنی کا اڈریس بھی مل جاتا ھے جس پر کلک کرنے سے آپ اس ویب سائٹ پر پہنچ جاتے ہیں اور ایک فارم فل کرکے اپنی (سی.وی) اور لیٹر اٹیچ کرکے اپلائی کر سکتے ہیں
دوستوں.. آپ کی طرف سے اپلائی کی جانے والی ملازمت میں اگر ایمپلائر مطمئن ہوا تو وہ آپ کے ای میل یا فون نمبر پر رابطہ کرے گا اور کام سے متعلق آپ کا انٹرویو کرے گا
اگر آپ انٹرویو کلیئر کرتے ہیں تو ایمپلائر بلغاریہ میں آپ کے ورک ویزے کا عمل شروع کرے گا
جبکہ آپ نے اپنے ملک سے بلغاریہ کی ایمبیسی جاکر (ڈی) ویزا اپلائی کرنا ھے اور آپ نے صرف (ڈی) ویزہ کی فیس ادا کرنی ھے جس پر
آپ بلغاریہ جائیں گے اور آپ کا ایمپلائر آپ کے ورک ویزا کا عمل مکمل کرے گا جس کی آپ نے کوئی فیس ادا نہیں کرنی مطلب تمام خرچہ ایمپلائر کا ہی ہوگا
یہ تھی بلغاریہ کی تازہ ترین نیوز
میرے آرٹیکل کا ل شیئر لازمی کریں شکریہ
I m ok far wark
I m pakistani
I m feeling well and i am burning water
I am I am poor work visa
Ok
shuaibalikhan1990@gmail.com
Pakistan swat matta
shuaibalikhan1990@gmail.com.
Visa aplay