مونگ پھلی اور بادام سردیوں کا خاص تحفہ

In عوام کی آواز
January 17, 2021

بادام

بادام صدیوں سے قوت حافظہ اور بینائی کے لئے بہت ہی مفید رہا ہے۔ اس میں وٹامن اے اور بی کے علاوہ نشاستہ اور روغن بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ جسمانی اعصاب کو طاقتور بناتا ہے ۔

دماغی کام کرنے والے مثلا مدارس اور سکول وغیرہ کے طالب علموں کےلئے اس کا استعمال ضروری قرار دیا جاتا ہے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق ایک سو گرام بادام کی کیلشیم کی مقدار میں 254 ملی گرام، فولاد 2.4 گرام، فاسفورس 475 ملی گرام اور حرارے 597 ہوتے ہیں۔ یہ خشک پھلوں (ڈرائی فروٹ) میں بے پناہ مقبولیت کاحامل ہے۔ یہ صحت مند چکنائیت سے بھرپور ہونے کے سبب کی وجہ سے خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔ اس کا استعمال دل کی تکلیف میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور اس کے استعمال کے بدولت عارضہء قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

اس حوالے سے ایک تحقیق کے مطابق تین (3) اونس بادام کا روزانہ استعمال انسانی جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو %14 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔ بادام ایک خوشک بیج پھل ہے۔ بادام کی نو(9) یا گیارہ(11) گریاں رات کے وقت پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ چھلکا اتار کر اس کو کھائیں تو دماغی قوت میں بہت اضافہ ہوتا ہے۔

بادام ایک صحت مند چکنائیت سے بھرپور پھل ہے۔ یہ رگوں کی خشکی اور دماغی گرمی کو ذائل کر تا ہے اور اس کی سردائی جسم اور دماغ کو طاقت دیتی ہے۔ اس لئے اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ اس کا حلوہ نزلہ، زکام اور سر درد کے لئے مفید ہے۔

مونگ پھلی
مونگ پھلی ایک ہر دل عزیز میوہ ہے جو کہ چھوٹے بڑے سب اکثر شوق سے کھاتے ہیں۔ خاص طور سردیوں میں مونگ پھلی کھانے کا اپنا ہی مزا ہوتا ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال دبلے پتلے افراد اور باڈی بلڈنگ (جیم) کرنے والوں کے لئے انتہائی غذائیت بخش اور مفید ثابت ہوتا ہے ۔

مونگ پھلی میں قدرتی طور پر ایک ایسے اینٹی ایکسوڈینٹس پائے جاتے ہیں جو کہ کم وزن (دبلے پتلے) افراد سمیت باڈی بلڈنگ (جیم) کرنے والوں کے لئے بھی نہایت مفید ثابت ہوسکتے ہیں اور اس کے طبی فوائد کئی امراض سے حفاظت کا بھی ذریعہ ہیں۔ اس میں پائے جانے والے قدرتی فولاد جسم میں خون کے نئے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کینڈا میں کیے جانے والی تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذیابطیس مریضوں کیلیے مونگ پھلی کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق دوسرے درجے کی ذیابطیس کے افراد کیلیے ایک چمچہ روزانہ مونگ پھلی کا استعمال نہایت مثبت ثابت ہوسکتا ہے۔

اکٹر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کا استعمال انسولین استعمال کرنے والے افراد کے خون میں انسولین کی سطح کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ مونگ پھلی میں چکنائیت/تیل کافی مقدار میں ہوتا ہے لیکن اسکے زیادہ استعمال سے آپ کو وزن کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔ آپ خواہ کتنی بھی مونگ پھلی کھائیں اس کی چکنائیت سے وزن نہیں بڑھے گا۔