کامل یقین

In اسلام
January 17, 2021

اسلام علیکم معزز خواتین اور حضرات..
کامل یقین
جیسا کہ ہمارا مہذب اسلام جو کہ حق، سچ، خلوص اور محبت کا دین ہے،اور اس پیارے دین کو سمجھنا اور اس کی پیروی کرنے کے لیے انسان کے اندر کامل یقین ہونا لازمی ہے. ہم بچپن سے یہ ہی پڑتے اور سنتے آئے ہیں کہ ہمارا پیارا رب، ہمارا اللہ ہمیں ستر ماؤں سے بھی زیادہ پیار کرتے ہیں اور بیشک اپنے بندوں سے زیادہ پیار کرتے ہیں لیکن جب ہم پے کوئی مشکلات آتی ہیں تو وہ بات ہم بھول جاتے ہیں کہ ہمارا رب ہم سے بہت پیار کرتا ہے اور ہمیں یقین ہونا چاہیے اس بات پر کہ اگر یہ تکلیف ملی ہیں تو بھی یقیناً اس میں کوئی بہتری ہوگی.بعض اوقات ہم اپنے رب سے یہ گلہ کر بیٹھتے ہیں ہم جو چاہتے ہیں وہ ہمیں نہیں ملتا ہماری خواہشات پوری نہیں ہوتی لیکن جیسا کہ رب العزت نے قرآن مجید کی سورہ بقرہ میں ارشاد فرمایا ہے کہ “اور ممکن ہے تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور وہ (حقیقتاً) تمہارے لئے بہتر ہو، اور (یہ بھی) ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو پسند کرو اور وہ (حقیقتاً) تمہارے لئے بری ہو، اور اﷲ خوب جانتا ہے اور تم نہیں جانتے. آیت 216.
البتہ ان ساری باتوں کو انسان سمجھ لے کہ جو رب ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے وہ ہمیں کس مصیبت میں تنہا نہیں چھوڑ سکتا، اور جو کچھ ہے وہ بہتر ہے.
کامل یقین انسان کو اپنے رب کے قریب لاتا ہے اور تب انسان کو سمجھ میں بھی یہ بات آجاتی ہے جو جو رب العزت نے فیصلہ ہمارے حق میں کیا ہے یقیناً وہ فرش سے لیکر عرش تک بہترین ہے. ہم اگر بات کریں اپنے معاشرے کے بچوں یا بڑوں کی یا اپنی مثال دیں تو ہمیں ہر چیز کامل اور جلدی چاہیے لیکن ہم ہی اس بات کو بھول بیٹھے ہیں کہ کامل چیزیں تب ملتی ہیں جب دینے والے پر کامل یقین ہو. اور کامل یقین تو یہ ہے کہ انسان تکلیف میں ہو لیکن اللّٰهَ سبحان و تعالٰی سے مخاطب ہوکر کہے میرے پیارے رب اگر یہ مشکلات آہی ہیں تو آپکے صدقے مجھے ان مشکلات سے بھی پیار ہے اور یقین یہ میرے صبر کا امتحان ہے بس میرے اللہ مجھے صبر دینا اور میرا جو آپ پر یقین ہے وہ کبھی ختم نا ہو. یقیناً اللہ سبحان و تعالٰی صبر والوں کو بہت پسند کرتے ہیں. اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو صبر دے اور ہمیں ہدایت دیں کہ ہمارا ہمارے رب العزت پر کامل یقین ہو کہ جو کچھ ملا ہے جو کچھ ہمارے نصیب میں ہے یقیناً وہ بہترین ہے.

/ Published posts: 5

????Student of literature dept ???? Writer ???? Books lover ????️????????Nature lover ????Love Islam ???? Fond of philosophy

1 comments on “کامل یقین
Leave a Reply