Skip to content

موت برحق ہے اور اس کی سچائی

دوستو آج میں جس حوالے سے بات کروںگا یہ وہ حقیقت ہے جس کو ہر شخص ہر مذہب کے لوگ مانتے ہیں چاہے ہندو ہو مسلمان ہو سکھ عیسائی ہو اور ان کے علاوہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو وہ سارے اس بات کو مانتے ہیں الموت ہے

قرآن مجید میں اللہ تعالی فرماتا ہے جس کا مفہوم ترجمہ ہے ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور اس کے حوالے سے کوئی انکار بھی نہیں کرتے حالانکہ اس دنیا میں ایسے بھی لوگ موجود ہیں جو خدا تعالی کے ہونے کا انکار کرتے ہیں لیکن موت کے بارے میں انکار نہیں کرتے ان کا مکمل یقین یہ ہے کہ ان کو بھی ایک دن مر جانا ہے ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ ایک شخص حضرت سلیمان علیہ السلام کے دربار میں حاضر تھا وہاں پر موت کے فرشتے حضرت عزرائیل علیہ السلام بھی آگئے موت کے فرشتے حضرت عزرائیل علیہ السلام اس شخص کو بہت غور سےدیکھنے لگے تو وہ شخص ڈرگیا اور حضرت سلیمان علیہ السلام سے کہاکہ موت کے فرشتے مجھے بڑی دیر سے دیکھ رہے ہیں مجھے ڈر لگ رہا ہے آپ مجھے کہیں دور بھیج دیں حضرت سلیمان علیہ السلام نے ہوا کو حکم دیا اس شخص کو مصر کے گلی میں چھوڑ آؤ جو اس وقت حضرت سلیمان علیہ السلام کے دربار سے بہت دور تھی

جیسے ہی وہ شخص مصر کے گلی میں پہنچے تو حضرت عزرائیل علیہ سلام نے اس کی روح قبض کرلی

حضرت سلیمان علیہ السلام نے حضرت عزرائیل علیہ السلام سے دریافت کیا کہ آپ یہاں پر کیوں آئیں تو انہوں نے جواب دیا کہ میں اس شخص کے روح کو قنض کرنے کے لیے جا رہا تھا کہ آپ کا دربار راستے میں تھا تو سوچا کہ آپ کو سلام عرض کر دوں یہاں آکر دیکھا کہ یہ شخص آپ کے دربار میں موجود تھا لیکن اس کی روح تو مجھے مصر کی گلی میں قبض کرنے کا حکم ملا تھا اور آپ نے اسے مصر بھجوا دیا اور میں نے اس کی روح قبض کرلی

تو دیکھا دو دوستوں موت آنی ہے برحق آنی ہے لیکن ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیے کہ کسی جگہ میں کوئی بیماری پھیلی ہو اور وہاں موت ہی موت ہو رہی ہو تو اس جگہ کو چھوڑ کر بھاگ جائیں اگر ہماری موت اسی وقت لکھی ہو تو ہم کہیں پر بھی چلے جائیں ہمیں موت آنی ہی آنی ہے
اللہ تعالی موت سے پہلے سچی توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *