جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کےلیے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔۔۔

In کھیل
January 15, 2021

چودہ برس بعد دورہ پاکستان پر آنے والی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دےدیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کےحوالے سے اہم اجلاس ہواجس میں سخت سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیاہے۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی ڈویژن مقصودمیمن نے غیر ملکی ٹیم کی 16جنوری کو شہر میں آمد، ہوٹل میں رہائش، کرکٹ ٹیم کی پریکٹس اورٹیسٹ میچ میں آمدورفت اورکراچی سے روانگی کے حوالے سے کیے جانے والے سکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفننگ دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد نے بھی اجلاس میں شرکت کی اورکراچی پولیس کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔نیشنل اسٹیڈیم سمیت تمام متعلقہ روٹس اورہوٹلوں پر پولیس کی بھاری نفری کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لیے موجود رہے گی۔کراچی پولیس کے24سینئرافسران سمیت59ڈی ایس پیز، 608ایس ایچ اوز،3612 ہیڈکانسٹیبل/کانسٹیبل، 31خواتین پولیس اہلکار، ریپڈ ریسپونس فورس کے 300جوان اوراسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے1080کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی اورہوٹلوں پر اسپیشل برانچ کے354سادہ لباس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔غیر معمولی حالات سے نمٹنے کے لیے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی ٹیمیں ہمہ وقت فوری ریسپونس کے لیے تیار رہیں گی۔ٹریفک پولیس نے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آمد ورفت کےاوقات میں عوام کی سہولت کے لیے متبادل روٹس پلان پہلے ہی دےدیا ہے۔عوام کی سہولت اورٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے1529افسران اہلکار متعلقہ روٹس پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، تمام زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، کمانڈنٹ ایس ایس یو،ایس ایس پی سینٹرل،ایس ایس پی ایسٹ،ایس ایس پی ساؤتھ،ایس پی سیکیورٹی ون اینڈ ٹو،ایس پی فارنرسیکیورٹی سیل، ایس پی محافظ15اور ایس پی سیکیورٹی اینڈ ٹیکنیکل،اسپیشل برانچ نے بھی شرکت کی۔ اس طرح سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کتنی سخت اور فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی جس میں پانچ ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے اس سے پہلے بنگلہ دیش سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں بھی پاکستان میں دورہ کر چکے ہیں جن کو بھی اسی طرح کی فول پروف سکیورٹی مہیا کی گئی تھی اور انھوں نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا تھا بےبی توقع کی جاسکتی ہے کہ انتہائی سخت سکیورٹی مہیا کی جائے گی جس میں سندھ پولیس کے ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں جس سے سکیورٹی مزید بہتر ہو گی۔