سر کے بالوں کا علاج اور بہترین گھریلو ٹوٹکے
عام بال
ایک کپ لوکی کا چھلکا لیں ، اسکاجوس نکالیں۔ اور اپنے بالوں میں لگائیں۔ ایک گھنٹہ لگائیں ۔پھر اپنے بالوں کو اچھی طرح دھوئیں ۔
ایک چمچ میتھی کے بیجوں کو رات بھر بھگوئیں ، اور صبح اسے پیس کر اپنے بالوں میں لگائیں۔ ایک گھنٹے کے بعد اسے اچھی طرح سے دھو لیں۔ میتھی آپ کے بالوں کو چمک دے گی۔
مہندی ، سنگترے کا چھلکا پاؤڈر (سنگترے کے چھلکے کو خشک کریں اور اس کو پاؤڈر بنا لیں) ، میتھی پاؤڈر اور لیموں کا جوس سب چیزوں کو مکس کریں۔ اور اسے اپنے بالوں میں آدھے گھنٹے کے لئے لگائیں۔ اگلے دن سادہ پانی اور شیمپو سے دھو لیں۔
بالوں کو ڈائی کرنے کا طریقہ ۔
چائے کے پتی پانی میں ابالیں۔اس میں پالک کاجوس اور چقندر کا رس اور مہندی ڈال کر مکس کریں ۔اور اپنے بالوں پر لگائیں ۔ ایک گھنٹہ لگا رہے۔پھر اچھی طرح شمپو کرلیں۔
شیمپو سے پہلے اپنے بالوں کو ناریل کے دودھ سے دو گھنٹوں تک مالش کریں۔
50 گرام لوکی کا جوس لیں۔ اس میں 50 ملی لٹر ناریل کا تیل شامل کریں اور تیل کو ہلکی آنچ پر ابالیں یہاں تک کہ اس میں پانی سوکھ جائے اور اپنے بالوں پر دھونے سے پہلے ایک سے دو گھنٹے لگائیں۔
ٹھنڈے پانی میں لیموں کا تازہ جوس ملا کر بالوں کو دھوئیں۔اس کے روزانہ استعمال کریں۔ یہ آپ کے بالوں کو چمکدار بنا دے گا۔
اپنی ہتھیلیوں پر سن فلاور آئل کے کچھ قطرے لیں۔ اپنے سر کے نیچے سے تیل کی مالش کریں ۔
شیمپو کرنے سے کم از کم ایک سے دو گھنٹے قبل اپنے بالوں میں دہی لگائیں۔
مہندی کے پتوں کو ناریل کے تیل میں بھگو دیں اور اسے تیل سے سر میں اچھی طرح مالش کریں۔
ہوم میڈ ریمیڈیز۔
خشک بالوں کا علاج۔
آدھا کپ دودھ لیں۔پھر روئی کی مدد سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اس کے استعمال سے آپ کے خشک بال جان دار ہو جائیں گے۔
بال سلکی اور چمکدار
ایک انڈہ لیں اور اس کو اچھی طرح سے پھینٹ لیں۔ پھر اپنے بالوں کی جڑوں میں انڈے کو لگائیں ایک گھنٹے بعد بالوں کو دھولیں۔ بال سلکی اور چمکدار ہوجائیں گے۔
گرتے بالوں کا علاج۔
پیاز کو پیس لیں ،پیاز کا رس کی اپنے بالوں میں اچھی طرح سے مالش کریں۔دو گھنٹے بعد اپنے بالوں کو دھولیں۔
عمدہ بالوں کے لیے۔
سوکھے آملہ کو رات بھر پانی میں بھگو دیں پھر اسے ناریل کے تیل میں پکائیں اس کا پانی خشک ہو جائے اور یہ اچھی طرح سے جل جائے تو اس تیل کو بوتل میں محفوظ کر لیں اس تیل کی روزانہ بالوں میں مالش کریں۔
سر کی خشکی کا علاج
3 چمچ سرکہ لیں۔ اپنے بالوں میں اچھی طرح سے مالش کریں ۔ اسے خشک ہونے دیں۔ ایک گھنٹے بعد اپنے بالوں کو دھولیں۔ اس عمل کو روزانہ دہرائیں۔کچھ دنوں میں خشکی ختم ہو جائے گی۔