قضاء آتے آتے تم نے دیر کتنی لگا دی

In ادب
January 13, 2021

قضاء آتے آتے تم نے دیر کتنی لگا دی
دیکھ ھم نے جینے میں صدیاں بیتاں دی

تمھارے انتظار میں ہستی گُھل گئی میری
تیری آس پہ مکاں کو ھم نے آگ لگا دی

زندگی سے محض تیرے شعور کی آگاہی لی
باقی کتابِ زیست میں ھم نے ہر شے بھلا دی

آتش دانِ غم جب ٹھنڈا پڑا خود ایندھن بخشا
تجھ سے وفا قائم رکھی ہمیشہ خود کو جفا دی

کسی غم کے سبب ہی تُو واقع ھو جائے مجھ پہ
درد دینے والوں کو میں نے اکثر ہاتھ اٹھا دعا دی

اغیار کے گھر تیرا بڑا آنا جانا دیکھا ھے موت
یاد آئی کسی نے کل نفسٍ ذائقہ الموت کی صدا دی

تیرے انکار پہ چار دن اور جی لیتے ھیں قضاء
ورنہ تجھے پانے کے لیے خود کو بڑی سزا دی