Skip to content

پانی کانہ رنگ ہےنہ ذائقہ

پانی کیاہے؟
پانی کا نہ کوئی رنگ ہے نہ کوئی ذائقہ۔مگر پھر بھی اللہ کی قدرت ہے۔
پانی کے مختلف روپ ہیں ،او پر سے گرےتوبارش
اوپر کواٹھیں توبھاپ
گرکرجمیں تو برف ،جم کہ گرےتواولھ
پھول پرگرے تو شبنم ،پھول سے نکلیں توعرق ،
آنکھ سےنکلیں توآنسو،
جب بہےتودریا
قدم اسماعیلؑ سے نکلیں توآب زم زم
اور حضورﷺکےہاتھوں مبارک سے نکلیں تو آب کوثر
پھل سے نکلیں تو شربت
انسان کے منہ سے نکلیں تو لعاب،
نہ ذائقہ ہے نہ رنگ ہے لیکن پھر بھی انسان اس کے بغیر نہیں رہ سکتا۔پانی قدرت کا انمول تخفہ ہے جس کا نعم البدل دنیا میں نہیں ہے۔
پانی زندگی ہے پانی ہے تو جہاں ہے ۔شاید آپ میں سے زیادہ لوگ ایسے ہوگے جن کے گاوں شہر علاقے میں پانی کی قلت نہ ہوگی ، لیکن پوری دنیا میں ایسے علاقے بھی ہیں جہاں پانی کی قلت بہت زیادہ ہے ، انسانی جسم کا دوتہائی حصہ پانی پر مشتمل ہے ۔اور پانی اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں سے ایک ہے اور یہ حقیقت ہے کہ پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے ۔اور اس کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں بلکہ ناممکن ہے۔
لہٰذاپانی کو ضائع مت کریں ا س کو صحیح استعمال میں لائیں۔
ایک حدیث میں اللہ کے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
۔کہ وضوء کرتے وقت کم پانی کا استعمال کریں
خواہ آپ ندی کے پاس کیوں نہ بیٹھے ہو
پانی ایک ایسی نعمت ہے جس کا ذکر اللہ نے قرآن میں ۵۸ مرتبہ کیا ہے۔
دین صرف اس چیز کانام نہیں ہے(کہ پانچ وقت کی نماز ادا کریں ، رمضان کے روزے رکھے ، زکوٰۃ ادا کی جائے مال آجائے تو حج بھی ادا کر لے ) اللہ کے بندو! اسلام صرف یہ تقاضانہیں کرتا حقوق العباد کی طرف بھی توجہ کرتی ہے بلکہ حقو ق العباد کے بارے میں قیامت کے دن سب سے پہلے سوال کیا جائےگا اور اللہ اپنے حقوق معاف کرتاہے لیکن بندو ں کے حقوق معاف نہیں کرتا
قرآن اور احادیث اور سلف کے اقوالوں میں بہت اقوا ل بہت احادیث موجود ہے جس میں پانی کی اہمیت کو واضح کیا ہے۔
ایک مسلمان کے ہونےکےناطے ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم پانی کو ضائع نہیں کریں اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔
جیسے شاعر نے فرمایاتا۔
عمل سے زندگی بنتی ہےجنت بھی جہنم بھی۔
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری
( اللہ ہم سب کوپانی کی اہمیت سمجھنے اورپانی کی بوند بوند کی حفاظت کی توفیق عطا فرمائے)آمین۔
(ناصر سیمؔاب)knasar746@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *