Skip to content

میں بیٹی بہن اور ماں

عورت کے بہت سے درجات ہیں پیدا ہوتی ہے تو بیٹی بنتی ہے بھائیوں کی بہن بنتی ہے شوہر کی بیوی بنتی ہے پھر بھی حقارت سے دیکھی جاتی ہے بیٹی باپ کے لئے چھاؤں بھائی کے لیے ساتھی شوہر کیلئے عزت اور خوشی پھر بھی رسوا ہوتی ہے کبھی عورت کے ہاتھوں کبھی مرد کےہاتھوں اولاد سمجھتی نہیں اور شوہر وفا بھول جاتا ہے رہ جاتی ہے

تنہائی ماضی کی یادیں اولاد کی پرورش چھوٹی بڑی خواہشات کو ختم کرنا گھر کو خوش رکھنا گھر والوں کو آباد رکھنا باپ کی گھر میں ہوتی ہے تو وہ اس کا نہیں شوہر کے گھر میں ہوتی ہے تو وہ اس کا نہیں بیٹے کے گھر میں تو اس کا نہیں آخری وقت میں عورت کہا جائے اس سوال کا جواب یہ ہے کہ عورت کو کھڑا ہونا ہوگا اپنے پیروں پر تاکہ وہ اپنی زندگی کی کسی موڑ پر اکیلے نہ ہو اور زندگی کے خوشگوار لمحات کو پانے کے لئے عورت کو جاگنا ہوگا پڑھنا ہوگا اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا تاکہ بہن اپنے بھائی کو سہارا دے بیٹی اپنے باپ کو ماں اپنی اولاد کو میری اس تحریر کا مطلب یہ ہوا کہ عورت کو پڑھنے دو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے دو اس کو عزت دو اس سے عزت لو اب قوم کو جاگنا ہوگا عورت کو عزت دینی ہوگی میں بیٹی بہن ماں اور بیوی ہو کر فخر کرتی ہوں اور اپنی بیٹیوں پر بھی کہ وہ میرا سہارا اور اپنا سہارا بنے گی میری بیٹیاں بیٹوں سے بہت بہت بہت کامیاب ہوگی کیونکہ عورت سے گھر ہے ماں اولاد کی پہلی درسگاہ ہے اور باپ اس درسگاہ کا سنبھالنے والا اور پھر دونوں مل کر ایک اچھی قوم بنانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں اپنے بیٹوں کو بیٹیوں کی عزت کرنا سکھانا ہے تو بدلے میں آپ کی بیٹیوں کو بھی عزت دی ملے گی میرا یہ مضمون پسند آیا ہو تو ضرور بتائیے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *