جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا انتخاب کب ہوگا تفصیلات سامنے آگئیں . جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان ٹیم کے انتخاب کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس روان ماہ کے دوسرے ہفتے میں ہوگا تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے انتخاب کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 10 اور 14 جنوری کے درمیان ہوگا . چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ محمد وسیم جو کہ نیو تعینات کیے گئے ہیں کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی پہلی مرتبہ پاکستان کے اسکواڈ کا انتخاب کرے گی جبکہ منتخب ہونے والاپاکستانی ٹیسٹ سکواڈ 17 جنوری سے کراچی کے بائیو سکوئر ببل میں جائے گا جنوبی افریقہ کی ٹیم 16جنوری کو کراچی پہنچے گی ٹیسٹنگ کرانے والی مہمان ٹیم کی آمد پر بھی ٹیسٹنگ ہوگی اور مہمان ٹیم کی دوسری کورڈ 19 ٹیسٹنگ چوتھے روز ہوگی پہلے پانچ روز میں مہمان ٹیم کو ہوٹل سے متصل کلب میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی پانچ روز میں دو ٹیسٹ کے بعد مہمان ٹیم ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کرے گی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 فروری سے شروع ہوگا اس طرح دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کے ختم ہونے پر 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شروع ہو گئی جو کہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی اور دین کے تینوں ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے یاد رہے کہ قومی ٹیم کے حالیہ دورہ نیوزی لینڈ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے بڑے بڑے ناموں کی ٹیم سے چھٹی ہونے کا بھی امکان ہے اور قائد اعظم ٹرافی کے ٹاپ پرفارمنسدکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں جگہ بنانے اور موقع ملنے کا امکان ہے حالیہ دورہ نیوزی لینڈ میں شان مسعود حارث سہیل اور نسیم شاہ نے شدید ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے جبکہ اگر دوسری طرف دیکھا جائے تو جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ سیریز کے لیے اٹھارہ رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں ان کے بڑے نام اور پچھلی سیریز سے ان فٹ کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے جن میں ان کے فاسٹ باؤلر ربادہ بھی شامل ہے اس طرح ان کی کافی مضبوط ٹیم نظر آ رہی ہے