وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی 22 جون 1956ء کو پاکستان کے شہر مری میں پیدا ہوئے۔
شاہ محمود قریشی کے والد کا نام مخدوم سجاد حسین قریشی تھا۔ان کے والد بھی سیاسی اثرو رسوخ
کے مالک تھے جو کہ جنرل ضیا ء الحق کے قریبی دوست بھی تھے ۔جنہیں ضیاءالحق نے پنجاب کا
گورنر منتخب کیا۔
شاہ محمود قریشی نے ابدتائی تعلیم فورمین کرسٹل کالج لاہور سے حاصل کی ۔انہوں نے قانون اور
ہسٹری میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔
وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی 1993-1986ء تک پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حصہ رہے۔
1993ء میں شاہ محمود قریشی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور 2011ء تک
اس کا حصہ رہے۔2011ء میںشاہ محمود قریشی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اختیار کر لی۔4دمبر 2011ء کو انہیں پاکستان تحریک
کے چئیرمین عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کا وائس چیئرمین منتخب کیا۔
وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی 2000ء سے 2002ء تک مئیر ملتان بھی رہے۔
2006ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو نے شاہ محمود قریشی کو پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر منتخب کیا۔
وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی 2011ء سے لے کر 2021ء تک پاکستان تحریک انصاف
میں رہے جو کہ اب بھی پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں ۔انہوں نے الیکشن 2018ء میں
پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن میں حصہ لیا اور ایم این اے بنے۔جنہیں وزیر اعظم
پاکستان عمران خان نے وزیر خارجہ پاکستان کا عہدہ دیا اور آپ یہ عہدہ بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔
اس سے پہلے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں بھی آپ وزیر خارجہ پاکستان رہ چکے ہیں۔
وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کا ایک بیٹا جس کا نام مخدوم زین قریشی ہے اور دو بیٹی
گوہر بانو قریشی اور مہر بانو قریشی ہے۔