Skip to content

خوش رہنے کا سبب

بسمہ تعالی
اسلام علیکم تمام قارئین حضرات امید ہے آپ بفضل خدا خیریت سے ہوں گے جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہر انسان اس دور میں چاہتا ہےکہ وہ خوش رہے اوروہ ہر طرح کی خوشی کی تلاش میں ہوتا ہے اور وہ ہر طرح کے حربے آزماتے ہیں خوش رہنے کیلئےہم ذہن دوست کی ضرورت ہے اور اسکے ساتھ تعلقات کی ضرورت ہے لیکن ایک بات یاد رکھنازیادہ ملاقاتیں ہمیں تھکا دیتی ہیں ہم صرف اس ملاقات سے تروتازہ ہوتے ہیں جسکی ہماری روح کو ضرورت ہوتی ہے یہ ملاقات اگرچہ چند لمحوں کی کیوں نہ ہو لیکن بہت تاسیر چھوڑتی ہے
ہم کتنے مضبوط کیوں نہ ہوں ہمیں ہمیشہ
ایک رازدر دوست کی ضرورت ہوتی ہے کسی ہم سوچ کی کسی ہم راز کی ورنہ ہم اکیلے تھک جاتے ہیں ہمیں ضرورت ہے ایک دوسرے کی لیکن ہر دوسرا ہمارا ہم راز نہیں
ہمیں ضرورت ہے ایک ایسے دوست کی ایک ایسے ہم راز کی جو پوری دل جمعی سے ہمیں سن سکے ہم شخص کی گفتگو سے متاثر نہیں ہوسکتے جو صرف سناتا ہو گفتگو اس کا نام نہیں کہ صرف تم سناو
سننا بھی گفتگو کے ارکان میں شامل ہے
لیکن افسوس سے یہ بات کہنا پڑی کہ ہم صرف وصرف سنانا جانتے ہیں ہم ہم نہیں بلکہ ہم میں بن گئے ہیں جب پاس رہنے والے پرسکون تو تازہ اور شاداب ہوں تو انسان پریشان ہو کے بھی مطمئن ہوتا ہے لیکن اگر ارد گرد والے مایوس بیمار ہوں
تو اچھا بھلا ہشاش بشاش مسکراتا چہرا بھی مایوسی کے گھاٹی میں چلا جاتا ہے
اور ڈپریشن میں چلا جاتا ہے
ہم نہ اکیلے خوش راہ سکتے ہیں اور نہ معاشرے کے ان لوگوں کے ساتھ جو مایوس ہوں ہمیں ہم روح لوگوں کے ساتھ رہنے اور بات کرنے کی ضرورت ہے جو بات کریں اور ہم خوشی محسوس کریں
وسلام آپکا بھائی نجیب اللہ نجیب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *